یومِ اساتذہ

یومِ اساتذہ

احمد علی برقیؔ اعظمی

آیئے مِل کر منائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
سب کو جاکر یہ بتائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
ہیں یہی ٹیچر دکھاتے ہیں جو راہِ زندگی
راہ یہ سب کو دکھائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
ہے ترقی کی ضمانت اُن کا ہی نقشِ قدم
اس پہ چل کر آزمائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
یاد میں رادھا کریشنن کی مناتے ہیں اسے
داستاں ان کی سنائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
ٹیچروں کی ہی بدولت چل رہا ہے یہ نظام
خود سنیں سب کو سنائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
ٹیچروں کے دم سے ہے قایم بہارِ زندگی
اِس میں ہم بھی گل کھلائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
باعثِ پس ماندگی ہے یہ جہالت اس لیے
اس جہالت کو مٹائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ نے لکھا ہے جسے
وہ ترانہ مِل کے گائیں آج ہے ٹیچرس ڈے
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :رحمت الہی برق اعظمی کی یاد میں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے