بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی میں کتاب  پاگل پن کی رسم رونمائی

بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی میں کتاب پاگل پن کی رسم رونمائی

مورخہ 24 فروری 2022 کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی اورنگ آباد میں اردو مضمون کے امیدواروں کا پی ایچ ڈی رجسٹریشن کا آخری اہم مرحلہ ڈی آر جی کا انعقاد ہوا تھا۔ یہ پروگرام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی کے شعبۂ اردو کی صدر محترمہ کرتی مالینی جواڑے صاحبہ کی زیر صدارت میں شروع کیا گیا۔ جس میں اورنگ آباد یونی ورسٹی کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے دیگر یونی ورسٹی سے کم و بیش اکیس امیدوار موجود تھے۔
ڈی آر جی پروگرام کے آخری مرحلے میں محترم حسین قریشی صاحب جو کہ پی ایچ ڈی کے لیے ادبِ اطفال کا عنوان لے کر اپنا رجسٹریشن کرنے کے لیے حاضر تھے۔ اسی پروگرام میں ان کی ادبی کتاب پاگل پن افسانے و افسانچوں کے مجموعے کی رسمِ رونمائی محترمہ کرتی مالینی جواڑے صاحبہ کے ادبی دست مبارک سے محترم ڈاکٹر انصاری مسعود صاحب جالنہ ( اردو گایڈ و اسسٹنٹ پروفیسر اے ٹی کالج جالنہ)، محترمہ عقیلہ غوث صاحبہ( اردو گایڈ و اسسٹنٹ پروفیسر امبا جوگائی)، محترم سید آصف زکریا مدنی صاحب (اردو گایڈ و اسسٹنٹ پروفیسر بیڑ )، محترم جناب ڈاکٹر مقبول سلیم صاحب (اردو گایڈ و اسسٹنٹ پروفیسر پربھنی) کی موجودگی میں مؤثر طرز پر انجام پذیر ہوا۔ اس موقع پر محترمہ صفورہ صاحبہ اسسٹنٹ پروفیسر، محترم قمر الایمان صاحب مدیر الہلال روزنامہ بیڑ، رپورٹر محترم پرویز صاحب، محترم عبدالطیف جوہر صاحب، محمد عارف صاحب، عبدالرزاق صاحب اور عرب شبانہ صاحبہ کے ساتھ دیگر تمام اردو پی ایچ ڈی رجسٹریشن کے امیدوار موجود تھے۔ تمام شرکا نے حسین قریشی صاحب کو پر جوش مبارک باد پیش کی۔ اس ڈی آر جی پروگرام کا اختتام سید آصف زکریا مدنی صاحب کے اظہارِ تشکر سے ہوا۔
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :حسین قریشی صاحب کی کتاب پاگل پن

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے