رونق بی بی سی تھے ماضی میں آر اے عابدی

رونق بی بی سی تھے ماضی میں آر اے عابدی

بی بی سی کی اردو سروس کے اپنے عہد کے ہردل عزیز براڈکاسٹر جناب رضا علی عابدی کی نذر

احمد علی برقی اعظمی

رونق بی بی سی تھے ماضی میں آر اے عابدی
مظہر فکر و نظر ہے ان کی عصری آگہی
دیکھتا رہتاہوں ڈیجیٹل میڈیا پر میں انھیں
دے رہے ہیں دعوت فکر و نظر وہ آج بھی
أن کی تھی شاہیں کلب اک پیش کش تاریخ ساز
کررہے تھے پیش جس میں سوزوساز زندگی
ان کی جرنیلی سڑک بھی ان کی ہے اک یادگار
ہے عیاں عرض ہنر کی ان کے جس سے دل کشی
ہیں کتب خانوں پہ ان کے ادبی فیچر لاجواب
جس کے گرویدہ ہیں سب ارباب دانش آج بھی
ان کی میں خدمات کا ہوں صدق دل سے قدرداں
"قدر گوہر شاہ داند یا بداند جوہری"
آج بھی ویسا ہی دم خم ان کی ہے آواز میں
کررہے ہوں نثر میں جیسے وہ برقی شاعری
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں :راغب مرادآبادی تھے وہ فخرِ روزگار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے