اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونی ورسٹی میں بی اے آنرز اردو پروگرام کا افتتاح

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونی ورسٹی میں بی اے آنرز اردو پروگرام کا افتتاح

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونی ورسٹی کے اسکول آف ہیومنٹیز میں ڈسپلن آف اردو کے زیر اہتمام اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کی سربراہی اور اسکول آف ہیومنٹیز کی ڈائریکٹر پروفیسر مالتی ماتھر کی رہ نمائی میں 25/ جنوری، 2022ء کو ساڑھے گیارہ بجے صبح بی اے آنرز اردو پروگرام لانچ کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام نئی تعلیمی پالیسی اور یو جی سی کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس میں کلاسیکی، نوکلاسیکی، ترقی پسند اور جدید ادب کے ساتھ اردو کی تمام شعری و نثری اصناف اور نمائندہ شعرا و ادبا کا خصوصی مطالعہ شامل ہے۔ اس پروگرام میں اردو صحافت، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے مطالعہ کا بھی موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام طلبا و طالبات کے لیے اعلا تعلیم کی راہ ہموار کرنے میں معاون ہوگا۔ یہ پروگرام مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مختلف محکموں جیسے عدالت، میونسپل کارپوریشن، وقف بورڈ، آثار قدیمہ، انٹلی جنس ایجنسی، ڈیفنس سروسز جیسے آرمی، ایئر فورس، نیوی اور لائبریری، تدریس، صحافت، فلم، تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے میدان میں ملازمت کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ پروگرام 148 کریڈٹ پہ مبنی 26 کورسوں پہ مشتمل ہے جس میں 14 کور کورسز، 4 الیکٹو کورسز، 4 جنرک الیکٹو کورسز، 2 ایبیلٹی ان ہینس منٹ کورسز اور 2 اسکل ان ہینس منٹ کورسز ہیں۔
اس پروگرام میں داخلہ کسی بھی سرکاری منظور شدہ بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کی بنیاد پر ہوگا. اس پروگرام کو تین سال اور زیادہ سے زیادہ چھ سال میں پورا کیا جاسکتا ہے۔ اس پروگرام کی سالانہ فیس 3800 روپے ہے۔ اس اہم تعلیمی پروگرام سے زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو مستفید ہونے کا بھرپور موقع فراہم ہوگا۔ اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر احمد علی جوہر، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈسپلن آف اردو، اسکول آف ہیومنٹیز، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونی ورسٹی ہیں۔ ان کا موبائل نمبر: 9968347899، آفس فون نمبر: 011-29572766 اور ای میل: ahmadali@ignou.ac.in ہے۔

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے