بہ یاد خالقِ شاہنامۂ اسلام حفیظ جالندھری مرحوم

بہ یاد خالقِ شاہنامۂ اسلام حفیظ جالندھری مرحوم

تاریخ ولادت : 4 جنوری 1900
تاریخ وفات: 21 دسمبر 1982

احمد علی برقی اعظمی

خالق شاہنامہ اسلام
قومی تاریخ میں ہے جن کا نام
ابتدا جس کی کی تھی حالی نے
تھے حفیظ اس کا دل نشیں انجام
ان کی تھی زادگاہ جالندھر
زیب تاریخ ان کا ہے ہر کام
ان کو ہرصنف شعر پر تھا عبور
عہد نو میں تھے مثنوی کے امام
عمر بھر جس پہ تیزگام تھے وہ
ہاتھ میں رخش وقت کی تھی لگام
خود سے سرشار جس سٕے تھے تا عمر
بادہ امن و صلح کا تھا جام
تھے وہ اردو ادب میں اے برقی
دست قدرت کا اک حسیں انعام
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں :وہ غزالی تھے جو اقصائے جہاں میں انتخاب

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے