نذر مولانا محمد علی جوہر

نذر مولانا محمد علی جوہر

(بہ موقع یوم پیدائش 10 دسمبر)

امان ذخیروی، ذخیرہ، جموئی، بہار، ہند
رابطہ: 8002260577

ہر مصیبت، ہر بلا، ہر درد کا خوگر ہوا
علم و دانش، فکر و فن کا دل نشیں گوہر ہوا
بڑھ گیا ہندوستاں پر جب فرنگی کا عتاب
اس کے استبداد کو پیدا علی جوہر ہوا
***
قائد ہندوستاں کی روح کو میرا سلام
پیکر عزم جواں کی روح کو میرا سلام
جس کی تقریروں سے لرزاں تھا فرنگی کا نظام
جوہر شعلہ بیاں کی روح کو میرا سلام
***
روز و شب فکر و عمل کے کیف و کم کی پیروی
ساز آزادی سے پیدا زیر و بم کی پیروی
ہے یقیں کامل ہمیں اے جوہر ہندوستاں
حشر تک ہوگی ترے نقس قدم کی پیروی
***
رفعت افکار کا، اس کے بلند اقبال کا
اس فدائے ملک کے سب دل کشا احوال کا
کر گیا خود کو وطن کی راہ میں قرباں مگر
اب بھی ہے شہرہ جہاں میں بی اماں کے لال کا
***
امان ذخیروی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں :نذر صدر اول ڈاکٹر راجندر پرشاد

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے