نذر صدر اول ڈاکٹر راجندر پرشاد

نذر صدر اول ڈاکٹر راجندر پرشاد

امان ذخیروی، ذخیرہ، جموئی، بہار
رابطہ : 8002260577

علم و عرفان سے معمور تھا سینہ جس کا
اس کی تقویم سے پر نور تھا سینہ جس کا
صدر اول بھی وہی مملکت ہند ہوا
ایک آئینۂ دستور تھا سینہ جس کا
***
اس کی پیہم جستجو، جہد مسلسل کو سلام
اس کے پیمان وفا عہد مکمل کو سلام
بادشاہی میں بھی تھا جس کا فقیرانہ مزاج
ملک ہندستان کے اس صدر اول کو سلام
***
کیا حال میں سناوں گل مشکبار کا
چرچہ ہے ہر زبان پہ اس جاں نثار کا
اک سنت فروکش ہوا ایوان صدر میں
کہتا ہے یہ جہاں جسے گاندھی بہار کا
***
اب ہند میں اس کی کوئی تمثیل نہیں ہے
دعویٰ مرا جھٹلائے وہ تدلیل نہیں ہے
ویسے تو یہاں سب کو ہے دعوٰئے قیادت
پر ویسا وطن میں کوئی سرخیل نہیں ہے
***
گاندھی نے جسے اور چمکدار بنایا
نہرو نے اسے مائل گفتار بنایا
آزاد سے حاصل ہوا اسرار قیادت
تب ہند کو اس نے گل گلزار بنایا
***
امان ذخیروی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں : نذر علی سردار جعفری

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے