رئیس علوی تھے اردو ادب میں مایۂ ناز

رئیس علوی تھے اردو ادب میں مایۂ ناز

(بر صغیر کے معروف ادیب و سخنوراور جاپانی کلاسیکی ادب کے ممتاز مترجم پروفیسر رئیس علوی مرحوم کے سانحہ ارتحال پر منظوم تاثرات)

احمد علی برقی اعظمی

رئیس علوی تھے اردو ادب میں مایۂ ناز
تھے ہند و پاک میں یکساں جو صاحبِ اعزاز
فروغِ ہندی و اردو تھا ان کا ادبی مشن
تھے نیوزی لینڈ میں وہ اک ادب ۔ ادیب نواز
فروغ دیتے رہے مشترک ثقافت کو
ادب نوازی کا ان کی تھا منفرد انداز
وہ ہائیکو کے بھی معروف اک سخنور تھے
تھا اُن کا عرض ہُنر اپنے وقت کی آواز
کیے ہیں ترجمے جو ہائیکو کے اردو میں
ہمارے ذہنی دریچوں کو کررہے ہیں باز
’’ صدا اُبھرتی ہے ‘‘ یا اُن کا ہو ’’ گُلِ صد برگ ‘‘
ہیں طبع زاد یہ اردو میں ترجمے ممتاز
نقیبِ شعر و ادب تھے وہ شہر سڈنی میں
جہاں پہ طائرِ روح ان کا کرگیا پرواز
یہ بھی پڑھیں :ادیب و ناقد و شاعر تھے احتشام حسین

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے