ادیب و ناقد و شاعر تھے احتشام حسین

ادیب و ناقد و شاعر تھے احتشام حسین

بہ یادِ پروفیسر احتشام حسین
پیداٸش : 21اپریل 1922
وفات : 1 دسمبر 1972

احمد علی برقیؔ اعظمی

ادیب و ناقد و شاعر تھے احتشام حسین
شعورِ فکر کا پیکر تھے احتشام حسین
جہانِ نقد و نظر میں نہیں ہے اُن کا جواب
علومِ عصر کا مظہر تھے احتشام حسین
خدا نے اُن کو ودیعت کیا تھا ذہنِ رسا
ذہین لوگوں کے رہبر تھے احتشام حسین
تھی نظم و نثر میں جدت پسندی ان کا شعار
جدید فکر کے خوگر تھے احتشام حسین
نقیبِ مارکسی تنقید تھے وہ اردو میں
ادب کے مہرِ منور تھے احتشام حسین
بجا ہے فخر کرے اُن پہ گر جو اعظم گڑھ
دیارِ شرق کا جوہر تھے احتشام حسین
رہیں گے یوں ہی سدا ضوفگن وہ اے برقیؔ
سپہر علم کے اختر تھے احتشام حسین
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :جناب انتظار نعیم کی خودنوشت اجالوں میں سفر (تحریک اسلامی کے ساتھ نصف صدی) کی تقریب رونمائی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے