نذر شیر میسور شہید ٹیپو سلطان

نذر شیر میسور شہید ٹیپو سلطان

بہ موقع یوم پیدائش 20 نومبر

امان ذخیروی، ذخیرہ، جموئی، بہار، ہند
رابطہ: 8002260577

اپنی ہستی میں جہاں تاب تھا میسور کا شیر
حریت کا گل شاداب تھا میسور کا شیر
ڈھونڈ کر لائے کہاں سے کوئی تمثیل اس کی
ہند کا گوہر نایاب تھا میسور کا شیر
***
پاس عظمت کا ہر اک نقش کہن رکھے گا
غیر کے ہاتھ میں ہرگز نہ رہن رکھے گا
بھول کر بھی اسے بھولا نہیں جا سکتا ہے
ابن حیدر کو سدا یاد وطن رکھے گا
***
بساط ہند پر اک عطیۂ رحمان ہے ٹیپو
وطن کے نام پر سو جان سے قربان ہے ٹیپو
ہر اک دل کے نگر پر سلطنت قائم اسی کی ہے
ابھی بھی ملک ہندستان کا سلطان ہے ٹیپو
***
عدو پر وار کرنا ہم کو ٹیپو نے سکھایا ہے
انھیں فی النار کرنا ہم کو ٹیپو نے سکھایا ہے
کوئی حب وطن کا کیا سبق ہم کو پڑھائے گا
وطن سے پیار کرنا ہم کو ٹیپو نے سکھایا ہے
***
روز و شب تاریخ تیری دل کشا پڑھتا رہوں
اے شہید ملک و ملت باخدا پڑھتا رہوں
مجھ کو پر لگ جائیں تو میسور جا کر اے فتح!
قبر پر تیری میں پیہم فاتحہ پڑھتا رہوں

امان ذخیروی کی گذشتہ تخلیق : نذر اول خاتون وزیر اعظم ہند اندرا گاندھی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے