فیض احمد فیض کا رنگ سخن ہے دل پذیر

فیض احمد فیض کا رنگ سخن ہے دل پذیر

بہ یاد فیض احمد فیض مرحوم (بہ مناسبت یوم وفات)
تاریخ پیدائش : ۱۳ فروری ۱۹۱۱
تاریخ وفات : ۲۰ نومبر ۱۹۸۴

احمد علی برقی اعظمی

فیض احمد فیض کا رنگ سخن ہے دل پذیر
جن کی عظمت کا ہے شاہد خطۂ بر صغیر
زیب تاریخ جہاں ہیں ان کے ادبی شاہ کار
ان کی تخلیقات ہیں اردو ادب میں بے نظیر
شاعری سے ہے نمایاں ان کی عصری حسیت
ندرتِ فکر و نظر ہے ان کی مثلِ جوئے شیر
تھے سپہرِ شاعری پر ضوفشاں تا زندگی
وہ جہاں بھی تھے ویاں شہرِ سخن کے تھے امیر
ساتھ دیتے ہی نہیں الفاظ اب میں کیا لکھوں
تھا بصیرت اور بصارت سے بنا اُن کا خمیر
میں یوں برقی اعظمی ان کے سخن کا قدرداں
ہے عروس فکر و فن بھی جن کی زلفوں کی اسیر
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :غزل نذر فیض احمد فیض

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے