نذر اول خاتون وزیر اعظم ہند اندرا گاندھی

نذر اول خاتون وزیر اعظم ہند اندرا گاندھی

(بہ موقع یوم پیدائش 19 نومبر)

امان ذخیروی، ذخیرہ، جموئی، بہار ، ہند
8002260577

کتاب عظمت نسواں کا تو مضمون اول تھی
تو ہر کہنہ روایت کے لیے شب خون اول تھی
مقام سروری حصّے میں آئی تھی ترے اندرا!
وطن میں مسند عظمیٰ کی تو خاتون اول تھی

سیاست اور فراست کے غنی، خوش حال نے پالا
جو تھا اپنے وطن کے حال پر بے حال، نے پالا
ترے قدموں تلے پلکیں بچھائیں اپنی کملا نے
تجھے نازوں سے اے اندرا جواہر لال نے پالا

خبر کس کو نہیں جمہوریت کا کون قاتل ہے
کسے صدمہ ہے اس کا کون اس قصّے سے غافل ہے
نہیں ٹپکا ہے اس پر صرف گاندھی کا لہو اندرا!
ترا خون جگر بھی ملک کی مٹی میں شامل ہے

کلی کو، پھول کو، گل کو، چمن کو سرفرازی دی
دیار ہند میں گنگ و جمن کو سرفرازی دی
قیادت کا تری مشرق سے مغرب تک رہا شہرہ
بساط ارض پر تو نے وطن کو سرفرازی دی
***
امان ذخیروی کی گذشتہ نگارش :دوسرا ہنر

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے