ہر سر نے خود تجھی کو پکارا ہے اور میں

ہر سر نے خود تجھی کو پکارا ہے اور میں

خطاب عالم شاذؔ
مغربی بنگال
رابطہ نمبر : 8777536722

ہر سر نے خود تجھی کو پکارا ہے اور میں
پرور دگار تیرا سہارا ہے اور میں

اس دور پر فتن میں ہمارا نہیں کوئی
وحشت کا راج ہے، یہ نظارہ ہے اور میں

ظالم نے دل پہ ظلم کیا، یوں اثر ہوا
آنکھوں سے جاری خون کا دریا ہے اور میں

منجھدھار میں ہے کشتی مری ڈوب جائے گی
کھیون بھی لا پتہ ہے، کنارہ ہے اور میں

وادی میں جب کبھی بھی میں محوِ سفر ہوا
دریا ہے، خوش نما سا نظارہ ہے اور میں

تنہا سفر کروں میں کہاں تک مرے صنم
تنہائیوں کا ایک ہی سایہ ہے اور میں

شدت کی شاذؔ دھوپ ہے، چقماق سنگ بھی
ویران اس سڑک پہ شرارہ ہے اور میں
***
خطاب عالم شاذؔ کی گذشتہ تخلیق:عید کا چاند

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے