ذوق تھے دنیائے اردو کے حقیقی تاج دار

ذوق تھے دنیائے اردو کے حقیقی تاج دار

بہ یاد شیخ محمد ابراہیم ذوق بہ مناسبت یوم ولادت
یوم ولادت : 22 اگست 1790

احمد علی برقی اعظمی

ذوق تھے دنیائے اردو کے حقیقی تاج دار
سب کے منظور نظر ہیں جن کے ادبی شاہ کار
شعر کی صورت میں ہے جو آج ان کی یادگار
بحر ذخار ادب کی ہے وہ در شاہوار
سب کا منظور نظر ہے ان کا معیاری کلام
ہے جو دنیائے ادب میں باعث صد افتخار
تھے وہ عصری حسیت کے عہد میں اپنے نقیب
ان کی غزلوں سے عیاں ہے سرد و گرم روزگار
ذوق کے اشعار میں ہے ندرت فکر و نظر
اردو کی تاریخ میں ہیں آج فخر روزگار
ان کے گلہائے مضامیں سے معطر ہے فضا
دے جزائے خیر انھیں اس کے لیے پروردگار
اردو کی تاریخ میں روشن ہے برقی ان کا نام
جس کی تہذیبی روایت ہے نہایت شان دار
***
برقی اعظمی کی گذشتہ نگارش:ہے”صدائے دل" مضامیں کا وہ دل کش انتخاب

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے