ہے”صدائے دل" مضامیں کا وہ دل کش انتخاب

ہے”صدائے دل" مضامیں کا وہ دل کش انتخاب

عہد حاضر کے ممتاز صحافی ڈاکٹر یامین انصاری کے مجموعہ مضامین "صدائے دل" کی غالب اکیڈمی نئی دہلی کے زیر اہتمام تقریب رونمائی پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی
سابق انچارج شعبۂ فارسی آل انڈیا ریڈیو

ہے”صدائے دل" مضامیں کا وہ دل کش انتخاب
عہد حاضر کی سیاست کا ہے جس میں احتساب
ڈاکٹر یامین نے جو کچھ لکھا دل سے لکھا
ہے وہ منظرنامہ عہد رواں کی بازتاب
اک صحافی کی صحافت کا ہے یہ اوج کمال
گردش حالات کا ہے تجزیہ جو لاجواب
کوچہ و بازار پر رکھتا ہے جو گہری نظر
کتنے ہی پوشیدہ چہروں کو کیا ہے بے نقاب
میرے کہنے پر نہ جائیں آپ خود ہی دیکھ لیں
اس حقیقت کا ہے مظہر روزنامہ انقلاب
ہے یہ معیاری صحافت کا نمونہ دل نشیں
ابن آدم کا عیاں ہے جس سے ذہنی اضطراب
ڈاکٹر یامین کا دل کش ہے اسلوب بیاں
ان کی اس تحریر میں کوئی نہیں ہے پیچ و تاب
رونمائی کی مبارکباد دیتا ہوں انھیں
ہوں وہ دنیائے صحافت میں سدا عزت مآب
گامزن راہ صحافت پر ہو ان کا رخش فکر
زندگی کے ہوں سبھی شرمندہ تعبیر خواب
جو "صدائے دل" ہے کرتی ہے دلوں پر وہ اثر
ہوتے ہیں محظوظ یکساں جس سے برقی شیخ و شاب
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :رحلت احمد نظامی سانحہ ہے دل فگار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے