(بیاد آرزو لکھنوی مرحوم
ٹاریخ ولادت : 17 فروری 1873
تاریخ وفات :16 اپریل 1951)
احمد علی برقی اعظمی
فخر شہر سخن آرزو لکھنوی
جن کے طرز کہن میں بھی ہے دل کشی
ندرت فکر و فن اور شگفتہ بیاں
بخش دی شاعری کو نئی زندگی
ہے بہت دل نشیں ان کا رنگ سخن
کیف و مستی سے سرشار ہے شاعری
ہے مے عشق اشعار میں موجزن
ان کی غزلوں میں ہے لذت مےکشی
میرا لکھنے کا مقصد ہے یہ تذکرہ
تاکہ نسل جواں کو رہے آگہی
آج اردو ہے جن کی زباں مادری
بھولتے جا رہے ہیں مشاہیر کسی
میں ہی ان کا نہیں ہوں ثناخواں فقط
قدرداں آج ہیں ان کے برقی سبھی
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :بیاد مدیر ماہنامہ شاعر ممبئی افتخار امام صدیقی مرحوم
شیئر کیجیے