بیاد مدیر ماہنامہ شاعر ممبئی افتخار امام صدیقی مرحوم

بیاد مدیر ماہنامہ شاعر ممبئی افتخار امام صدیقی مرحوم

بیاد مدیر ماہنامہ شاعر ممبئی افتخار امام صدیقی مرحوم (پہلی برسی کی مناسبت سے)

احمد علی برقی اعظمی

ہوگئے رخصت جہاں سے آج ” شاعر" کے مدیر
کام جو وہ کررہے تھے ہے وہ لانا جوئے شیر
تھے وہ اک سیماب کی ادبی وراثت کے امین
خاک میں تھا جن کی شامل علم و دانش کا خمیر
دیکھیے ہوتا ہے ان کا کون ادبی جانشین
کشور شعروادب کے عمر بھر تھے جو امیر
کتنے ہی بے نام چہروں کو ملی اس سے شناخت
ہے یہ اردو ماہنامہ نازش بر صغیر
لکھ رہا ہوں میں مشاہیر ادب پر آج جو
ہوگا وہ اردو ادب میں کارنامہ اک خطیر
میر کی دلی میں ان کی بے رخی کا ہوں شکار
میری ادبی کاوشوں کو جو سمجھتے ہیں حقیر
درحقیقت آج کی دنیا ہے یہ مردہ پرست
یاد رکھیں گے مجھے وہ جن کا زندہ ہے ضمیر
آئی ایم صدیقی تھے دنیائے اردو کا وقار
ادبی گوشے جن کے برقی اعظمی ہیں بے نظیر
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :ہر صاحب ایماں کو ہو رمضان مبارک

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے