سلام در بارگاہ خیرالانام ﷺ

سلام در بارگاہ خیرالانام ﷺ

محسن نواز محسن دیناج پوری
ڈاٸریکٹر: ”وجدان نیشنل اسکول“، گلاب پارہ بازار، اسلام پور، اتردیناج پور، مغربی بنگال

خدا کے محبوب دیں کے رہ بر درود ان پر سلام ان پر
وہی ہیں بےشک شفیع محشر درود ان پر سلام ان پر

سخاوتوں کے وہ ہیں سمندر غلاموں کی جھولیاں بھی بھرکر
دعائیں دیتے ہیں مسکراکر درود ان پر سلام ان پر

یہ جن و انساں، شجر حجر یہ زمیں یہ افلاک چاند سورج
جھکی خدائی ہے جن کے در پر درود ان پر سلام ان پر

خدا نے محبوب کو بلایا یہی ہے معراج مصطفی کی
چلے ہیں جبریل ساتھ لے کر درود ان پر سلام ان پر

مرے نبی کی ہے آج آمد ربیع اول کا ہے مہینہ
محبتوں کا دیا جلاکر درود ان پر سلام پر

محبتوں کا ہے یہ تقاضہ یہی غلامی کا ہے طریقہ
پڑھو ہمیشہ ہی لو لگا کر درود ان پر سلام ان پر

چلا مدینے کا تذکرہ پھر، مچل رہی ہے مری طبیعت
نظر میں آیا حسین منظر درود ان پر سلام ان پر

کبھی کیا غور تو نے اس پر کہ ہم سے بہتر ہے کیا یہ پتھر
کہ پڑھتا ہے بے زبان پتھر درود ان پر سلام ان پر

رسول اعظم سراپا رحمت حبیب داور شفیع محشر
”وہ سب سے افضل وہ سب سے برتر درود ان پر“ سلام ان پر

فرشتے آئیں گے جب لحد میں حساب لینے سوال لےکر
پڑھوں گا محسن لحد کے اندر درود ان پر سلام ان پر
***
محسن دیناج پوری کی گذشتہ تخلیق :سلام در بارگاہ خیرالانام ﷺ

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے