ہر صاحب ایماں کو ہو رمضان مبارک

ہر صاحب ایماں کو ہو رمضان مبارک

احمد علی برقی اعظمی

ہرصاحب ایماں کو ہو رمضان مبارک
تسبیح و تراویح کا فیضان مبارک
رمضان جو اسلام کی ہے شان مبارک
جو جملہ عبادات کی ہے جان مبارک
اللہ کا بندوں پہ یہ احسان مبارک
تسکینِ دل و روح کا سامان مبارک
روحانی غذا سب کو جو کرتا ہے فراہم
ہر سال میں اک ماہ کا مہمان مبارک
اس ماہِ مبارک کو یہ حاصل ہے فضیلت
نازل ہوا جو اس میں وہ قرآن مبارک
مسجد میں ہیں محمود و ایاز ایک ہی صف میں
یہ عدل و مساوات کی میزان مبارک
قرآن مجسم ہے جو حفاظ کا سینہ
اس سینے کو گنجینۂ عرفان مبارک
ہرشخص کو رمضان کی برکات ہوں حاصل
برقی کو بھی ہو اس کا یہ فیضان مبارک
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :ہے شفیع الرحمں کی رحلت نہایت دل فگار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے