کے ایم ایس بی سحرؔ تھے مایہ ناز

کے ایم ایس بی سحرؔ تھے مایہ ناز

بہ یاد کنور مہندر سنگھ بیدی سحرؔ
تاریخ تولد : ۹ مارچ ۱۹۰۹
تاریخ وفات: ۱۸ جولائی ۱۹۹۲

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی

کے ایم ایس بی سحرؔ تھے مایہ ناز
تھے جو اردو کے شاعرِ ممتاز
شاعری میں ہے اُن کی سوزوگداز
تھی بلند اُن کے ذہن کی پرواز
آئے ۹ مارچ کو وہ دنیا میں
بن گئے اپنے وقت کی آواز
اُن کی ”یادوں کا جشن“ ہے معروف
اُن کے حالات کا ہے جو غماز
ناظمِ بزم تھے وہ اک مشہور
اُن کی شہرت کا ہے اسی میں راز
اُن کے ہونٹوں سے پھول جھڑتے تھے
لب و لہجے میں اُن کے تھا اعجاز
گونجتی ہے جو اب بھی کانوں میں
تھے وہ عصری ادب کی وہ آواز
نبضِ دوراں پہ تھی گرفت اُن کی
ذہن کے اُن کے تھے دریچے باز
تھے دلوں پر وہ حکمراں سب کے
روح پرور تھا اُن کا ناز و نیاز
اُن کا عصری ادب میں تھا برقیؔ
شعر گوئی کا منفرد انداز
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں :گُل ہوئی دو مارچ کو شمعِ ادب کی روشنی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے