بے جا سوال کرنے کی زحمت نہ کیجیے

بے جا سوال کرنے کی زحمت نہ کیجیے

محمد نعمت اللہ نعمت

بے جا سوال کرنے کی زحمت نہ کیجیے
اور مضمحل ہماری طبیعت نہ کیجیے

سلجھی ہیں کوششوں سےمری الجھی گتّھیاں
انسان ہوں جناب میں حیرت نہ کیجیے

مقتول کے خلاف سبھی کر کے فیصلے
پامال اپنی عزّت و حشمت نہ کیجیے

جو کچھ ملا ہے رب کا کریں شکریہ ادا
حد سے زیادہ پانے کی حسرت نہ کیجیے

اک التجا ہے آپ سے اے وقت کے امیر
خالی کسی غریب کو رخصت نہ کیجیے

اے مخبرین وقت گزارش ہے آپ سے
حق بات کہنے سے کبھی وحشت نہ کیجیے

پہلے جناب کیجیے اپنا محاسبہ
نعمتؔ کو ورنہ آپ نصیحت نہ کیجیے

شاعر کا مختصر تعارف :
نام : محمد نعمت اللہ
قلمی نام : محمد نعمت اللہ نعمتؔ
تخلص : نعمتؔ
ولدیت : محمد ارشاد انصاری
آغاز شاعری : باقاعدہ 2014
تعلیم : ایم اے اردو (بی ایڈ)
تاریخ پیدائش : ۱۶/جنوری ۱۹۸۶
16/01/1986
پیشہ : درس و تدریس بہار گورنمنٹ اسکول
اصناف سخن : حمد، نعت، مناجات، رباعی، نظم، غزل، منقبت
ادبی حیثیت : شاعر
نمایندہ شعر :
چشم نم دیدہ ہے قالب بھی مرا پژمردہ
جذبۂ دل بھی پرونے نہیں دیتا کوئی
سکونت : برہارا اندھراٹھاڑہی بابوبرہی
ضلع مدہوبنی، بہار، (انڈیا)
پن نمبر : 847401
موبائل اور واٹس ایپ نمبر : 9709715015
Email :- ansarinemat14@gmail.com
شاعر کی یہ غزل بھی ملاحظہ فرمائیں :عنایت آپ کی ہم کو بُرا یا پارسا کہیے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے