عنایت آپ کی ہم کو بُرا یا پارسا کہیے

عنایت آپ کی ہم کو بُرا یا پارسا کہیے

محمد نعمت اللہ
رابطہ : 9709715015

عنایت آپ کی ہم کو بُرا یا پارسا کہیے
جنابِ عالی جو کہنا ہے ہم سے برملا کہیے

ہماری عزّت و توقیر باقی ہے اگر دل میں
مچل کر مرحبا صد مرحبا صد مرحبا کہیے

بہت مجبور ہوں اغیار کی میں دسترس میں ہوں
خیال آئے جو ذہن و دل میں آکر اے شہا کہیے

ہمارا حال اکثر پوچھتے ہیں آپ غیروں سے
برادر آپ اپنا بھی کبھی اچھا برا کہیے

اگر زردار نہ سمجھے کسی مفلس کی حاجت کو
تو اس مغرور کو پھر آپ برجستہ گدا کہیے

مرے خونِ جگر سے ہی لکھی جاتی ہیں یہ غزلیں
اگر عمدہ تخیّل ہے تو پھر عَش عَش ذرا کہیے

بہت باریک فن ہے سچ میں فنِّ شاعری نعمتؔ
ملا ہے جو یہ سرمایہ اسے رب کی عطا کہیے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے