ادیب و شاعرِ خوش فکر چندربھان خیال

ادیب و شاعرِ خوش فکر چندربھان خیال

عہد حاضر کے ممتاز ادیب و سخنور اور گنگا جمنی تہذیبی روایت کے علم بردار محترم چندربھان خیال کے شعور فکر و فن پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

ادیب و شاعرِ خوش فکر چندربھان خیال
جہانِ شعر و ادب میں نہیں ہے جن کی مثال
ہیں گنگا جمنی روایت کے وہ علم بردار
عروس فکر کا عرض ہنر ہے ان کا جمال
تمام اہلِ نظر کے ہے اُن کا وِردِ زباں
ہر ایک صِنفِ ادب میں حصولِ اوجِ کمال
غزل ہو نظم ہو یا صِنف نعت گوئی ہو
نمایاں سب میں ہے ان کا شعور حُسنِ خیال
ہے نعت گوئی میں ’’ لولاک ‘‘ اُن کا اک شہ کار
ہے فضلِ حق سے بلند اُس سے اُن کا آج اقبال
مُسلم اُن کی ہے اہلِ نظر میں دیدہ وری
جو دیدہ ور ہیں وہ کرتے ہیں ان کا استقبال
رواں دواں رہے رخشِ قلم یوں ہی اُن کا
نہ آئے اوجِ ہُنر پر کبھی بھی اُن کے زوال
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں :زیڈ حسن ہیں اپنے تحقیقی مشن میں کامیاب

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے