اشتراک ڈاٹ کام کی پہلی سال گرہ کے موقعے پر مورخہ  ۲۰ فروری ٢٠٢٢ (اتوار) کو  یک روزہ  سیمینار، مشاعرہ، رسم رونمائی اور نمایش کتب کا انعقاد

اشتراک ڈاٹ کام کی پہلی سال گرہ کے موقعے پر مورخہ ۲۰ فروری ٢٠٢٢ (اتوار) کو یک روزہ سیمینار، مشاعرہ، رسم رونمائی اور نمایش کتب کا انعقاد

پہلے یہ پڑھ لیں :
اردو کی ممتاز ویب سایٹ اشتراک ڈاٹ کام کی تاسیس کی پہلی سال گرہ پر منظوم اظہار خیال اور تبریک و تہنیت

احمد علی برقی اعظمی

کررہی ہے خدمت شعر و ادب جو اشتراک
ہو گئے تاسیس کے اس کی مکمل ایک سال
ہے یہ ویب سایٹ مسلسل ناشر اردو زباں
طیب فرقانی کی خدمات ہیں یہ بے مثال
جملہ اصناف ادب کو دے رہی ہے یہ فروغ
کرتے ہیں ارباب دانش اس میں اظہار خیال
ہے یہ معیاری ادب کا ایک گنج شایگاں
اس میں شامل ان کی تحریریں ہیں جو ہیں باکمال
پیش کرتا ہوں مبارک باد میں اس کی اسے
قاٸم و دایم رہے اس کا عروج لازوال
اردو کی ترویج اور تشہیر ہے اس کا مشن
جس کے ہیں مداح برقی صاحب فضل و کمال
***
کانکی، اتردیناج پور ( مغربی بنگال )
سماجی تنظیم یوتھ موومنٹ ویلفیئر سوسائٹی (اتر دیناج پور ) کے صدر جناب وسیم احمد اور اشتراک ڈاٹ کام کے بانی و منتظم طیب فرقانی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اتر دیناج پور سے جاری اشتراک ڈاٹ کام کے ایک سال مکمل ہونے کے پرمسرت موقع پر ایک یک روزہ سیمینار اور مشاعرے کا پروگرام مورخہ ٢٠ ؍ فروری ٢٠٢٢ ء بروز اتوار صبح نو بجے سے منورہ ہائی اسکول کیمپس میں منعقد ہونا طے پایا ہے.
(واضح ہو کہ یہ ادبی پروگرام اکتوبر 2020 میں ہی ہونا تھا. کنہی وجوہات کی بنا پر اسے موخر کیا گیا تھا کہ اشتراک کے افتتاح کا ایک برس 17 اکتوبر کو ہی مکل ہو گیا تھا.)
اس موقعے پر سیمانچل سے حالیہ دنوں میں شایع ہونے والی ادبی، تحقیقی و تنقیدی کتابوں کی رسم رو نمائی اور نمایش کتب کا اہتمام بھی کیا جائے گا. مقالہ نگاروں اور شعرا میں سیمانچل سے تعلق رکھنے والی تمام اہم اور نمایندہ ادبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے جن میں:
پروفیسر احمد حسن دانش (ادیب و شاعر ، سابق صدر شعبہ اردو بی این منڈل یونی ورسٹی مدھے پورہ)
اصغر راز فاطمی ( ادیب و شاعر ،سابق صدر شعبہ اردو مہیلا کالج، پورنیہ)
احسان قاسمی (افسانہ نگار و شاعر)
رفیع حیدر انجم ( افسانہ نگار، ارریہ)
دین رضا اختر ( شاعر، ارریہ)
رضی احمد تنہا ( بانی و مدیر ابجد، ارریہ)
پرویز عالم (افسانہ نگار و صحافی ارریہ)
انور ایرج (ایسوسی ایٹ پروفیسر، صدر شعبہ اردو ڈی ایس کالج کٹیہار)
ڈاکٹر قسیم اختر (اسسٹنٹ پروفیسر مارواڑی کالج، کشن گنج)
محمد منظر حسین ( اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد کالج ،کولکاتا )
عزیر احمد ( اسسٹنٹ پروفیسر اسلام پور کالج)
ایڈووکیٹ چودھری قیصر امام صاحب ( ناول نگار، اسلام پور)
ڈاکٹر شاہنواز عالم ( اسسٹنٹ پروفیسر، اسلام پور کالج)
ڈاکٹر شہزاد شمس ( اسسٹنٹ ٹیچر ایس بی ٹولی ایچ ایس اسکول)
عبدالواحد مخلص(اسسٹنٹ ٹیچر اسلام پور ہائی اسکول)
جہانگیر نایاب ( شاعر، بہادر گنج)
ممتاز نیر ( شاعر و افسانہ نگار، ٹھاکر گنج، کشن گنج)
محمد رضوان ندوی ( شاعر و محقق ، ایس ایس ہائی اسکول تیلتا، کٹیہار)
شاہ نواز بابل ( بانی و مدیر بصارت، بہادر گنج)
حازم حسان ( شاعر، بہادر گنج)
مشتاق احمد گوہر (اسسٹنٹ ٹیچر ٹھاکر گنج مڈل اسکول)
نثار دیناج پوری ( شاعر ، گوال پوکھر ، اتردیناج پور)
شہباز مظلوم پردیسی ( شاعر، اسلام پور)
محسن دیناج پوری ( شاعر ، اسلام پور)
مبین اختر امنگ ( شاعر، بیگنا ، کشن گنج)
مبارک علمی ( اسلام پور)
مشتاق نوری ( کشن گنج)
جہانگیر داور ( منورہ، اتر دیناج پور) وغیرہم کے نام شامل ہیں.
(سبھی مہمانوں کے نام کی فہرست لمبی ہوجائے گی.)

زمانہ قدیم سے سیمانچل ادب کا گہوارہ رہا ہے لیکن یہاں کی ادبی تخلیقات حاشیائی علاقہ ہونے اور دوسری وجوہات کی بنا پر پردہ خفا میں رہی ہیں اور اب تک ان پر خاطر خواہ گفتگو نہیں کی جا سکی ہے. اشتراک ڈاٹ کام کی کوشش ہے کہ اس سلسلے میں کارآمد گفتگو کا آغاز کیا جائے. لہذا سیمینار کا موضوع : "سیمانچل میں اردو زبان و ادب" طے پایا ہے.


سیمینار کے اختتام پر ایک مختصر شعری نشست کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں مقامی اور باہر سے تشریف لائے شعراے کرام کی شرکت ہوگی۔
اشتراک ڈاٹ کام کے گزشتہ ایک برس کے کارناموں کی تفصیل پیش کی جائے گی اور اس کی مزید ترقی و مقبولیت کےلیے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا.
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے