تعمیرنیوز کے لیے مضمون بھیجیے- انعام حاصل کیجیے

تعمیرنیوز کے لیے مضمون بھیجیے- انعام حاصل کیجیے

15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز کے بانی اور مدیر اعزازی کی حیثیت سے مکرم نیاز نے تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلم کاروں کو مضامین ارسال کرنے کی دعوت کا اعلان کیا ہے۔ ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلم کاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کے منتخب تین (3) مضامین کو اعزازی نذرانہ مبلغ پانچ سو (500) روپے فی مضمون عطا کیا جائے گا۔ انعام کی رقم صرف ہندستانی کرنسی میں اور صرف ہندستانی یو-پی-آئی نمبر یا بنک اکاؤنٹ پر ادا کی جائے گی۔ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تعمیرنیوز پر آن لائن پریس نوٹ کے ذریعے تین منتخب مضامین کا اعلان کرنے کے ساتھ اسی دن انعام کی رقم بھی ارسال کر دی جائے گی۔
شرائط و ضوابط:
1: قلم کار کی عمر 15 سے 35 سال کے درمیان ہو۔
(ایک آدھ سال کم/زیادہ کی گنجائش بھی ممکن ہے۔ اور عمر کے ثبوت کے لیے سوشل میڈیا پروفائل یا کسی بھی معتبر علمی/ادبی/سماجی شخصیت کی گواہی کافی ہوگی)۔
2: مضمون صرف اور صرف یونی کوڈ تحریر میں قبول کیا جائے گا۔ چاہے براہ راست ای-میل میں مضمون کا متن لگا دیا جائے یا ٹکسٹ فائل یا ایم۔ایس۔ورڈ فائل کے ذریعے ای-میل بھیجا جائے۔ ان-پیج فائل قابل قبول نہیں ہوگی۔
3: کسی بھی موضوع پر مضمون تحریر کیا جا سکتا ہے سوائے سیاسی اور مذہبی موضوع کے۔ نثری ادبی تخلیقات (افسانہ/انشائیہ) بھی قابل قبول ہوں گے۔
4: علمی/ادبی/نصابی کتاب پر تبصرہ/تجزیہ کے علاوہ کسی بھی زبان کی فلم یا او۔ٹی۔ٹی سیریز پر تبصرہ بھی قابل قبول ہوگا۔
5: کسی خاص سماجی/ثقافتی/ادبی موضوع پر مختلف طبع شدہ کتب سے اخذ شدہ اپنا حاصلِ مطالعہ بھی بہ طور مضمون ترتیب دے کر ارسال کیا جا سکتا ہے (صرف اس شرط کے ساتھ کہ مضمون کا کوئی ایک پیراگراف بھی انٹرنیٹ سے کاپی/پیسٹ نہ کیا گیا ہو)۔ قلم کار اپنا کوئی پرانا مضمون بھی اشاعت کے لیے بھیج سکتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مضمون کہیں بھی آن لائن شائع نہ ہوا ہو۔
6: سائنس یا ٹیکنالوجی کے موضوع پر تحریر کردہ مضمون کو ترجیحی بنیاد پر انعام کا حق دار مانا جائے گا.
7: کم از کم دو صفحات (اے-فور سائز) اور زیادہ سے زیادہ 15 صفحات کی قید رہے گی۔
8: مضمون کے اشاعتی حقوق تو خود مضمون نگار کے نام محفوظ رہیں گے مگر مضمون نگار کے لیے پابندی ہوگی کہ وہ تعمیرنیوز کو اپنا مضمون ای-میل کرنے کی تاریخ کے بعد سے سات (7) دن تک کسی بھی پرنٹ یا آن لائن اخبار/جریدے کو ارسال نہ کرے۔
9: ایک سہ ماہی میں کسی مضمون نگار کا ایک ہی مضمون انعام کے قابل قرار پائے گا۔ (یعنی اگر جنوری میں کسی مضمون نگار کو انعام ملے تو فروری یا مارچ میں اس کے مضمون/مضامین کی اشاعت کے باوجود ان دو ماہ میں اسے انعام کا حق دار نہیں مانا جائے گا)۔
10: ہر ماہ کی پہلی تاریخ پر تینوں منتخب مضمون نگاروں کو انعام کی رقم جی-پے یا فون-پے یا آن لائن بنک ٹرانسفر کے ذریعے ارسال کر دی جائے گی۔ (ازراہ کرم اپنے مضمون کے ساتھ یو-پی-آئی نمبر یا بنک تفصیل ضرور بھیجیں)۔
شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے