خون میں لت پت زخمی زخمی ایک پرندہ دیکھا ہے

خون میں لت پت زخمی زخمی ایک پرندہ دیکھا ہے

ایس قمر انجم دربھنگوی
گاؤں جھگڑوا، ضلع دربھنگہ، بہار، ہند
رابطہ: 7808600880

خون میں لت پت زخمی زخمی ایک پرندہ دیکھا ہے
ویسے انسانوں کو نگر میں ہم نے دریدہ دیکھا ہے
یکجائی میں ہے طاقت ایسی قیصر و کسری کانپ اٹھے
ورنہ بکھرے تاروں کا بھی ہم نے نتیجہ دیکھا ہے
کیسے ہیں خاموش ابھی تک رکھوالے قانون کے یاں
اٹھتا ہوا آئین کا اس جاسب نے جنازہ دیکھا ہے
دیکھ کے جس کو شرماتے ہیں جنگل کے حیوان سبھی
ہم نے انسانوں کے نگر میں ایسا درندہ دیکھا ہے
باغ میں کھلتے گل کی انجم اب لگتا ہے خیر نہیں
باغ کی ڈالی ڈالی پر سانپوں کا بسیرا دیکھا ہے
***
ایس قمر انجم دربھنگوی کی گذشتہ غزل :دکھاوا ہے کہ حقیقت سمجھ نہیں پائے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے