خدا کے واسطے اب جھوٹ تو نہیں بولو

خدا کے واسطے اب جھوٹ تو نہیں بولو

رہبر گیاوی
رابطہ : 9334754862

خدا کے واسطے اب جھوٹ تو نہیں بولو
کہاں پہ تم نے جھکائی ہے یہ جبیں بولو

یہ کس کی یاد نے تڑپا کے رکھ دیا تم کو
یہ کس کی یاد میں آنکھیں ہیں سرمگیں بولو

ہمیشہ بیچ میں آتی ہے دوپہر اور شام
کبھی بھی رات سے ملتا ہے دن کہیں بولو ؟

تمہاری باتوں پہ کرتے ہیں اعتماد سبھی
ہمارا آئے گا کب تک وہ دن حسیں بولو

وہی پڑوسی جو قبضہ جمائے بیٹھا ہے
چھڑا سکوگے کبھی اس سے تم زمیں بولو

تمہاری بیوی کو پہچانتا ہوں اچھی طرح
تمہارے ساتھ تھی وہ کون مہہ جبیں بولو
***
رہبر گیاوی کی گذشتہ تخلیق :دال آٹا گھر میں ہو تو پھر سیاست کیجیے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے