دال آٹا گھر میں ہو تو پھر سیاست کیجیے

دال آٹا گھر میں ہو تو پھر سیاست کیجیے

چونچ گیاوی 

دال آٹا گھر میں ہو تو پھر سیاست کیجیے 
ورنہ بھولے سے نہیں اس کی حماقت کیجیے
ایک دن بولے گی طوطی آپ کی بھی بزم میں 
بکریوں کے سامنے مشق خطابت کیجیے
لیڈروں کی صف میں شامل آپ بھی ہوجائیں گے
پہلے جھولی ٹانگیے کچھ دن نیابت کیجیے
علم کی کوئی سند رکھتے نہیں ہیں آپ گر
جاکے اخباروں کے دفتر میں کتابت کیجیے
دوسروں کی فکر میں کیوں آپ ہیں محو سفر
شیخ صاحب ٹھیک اپنے گھر کی حالت کیجیے
آپ کے حق میں یہی بہتر رہے گا چونچؔ جی
جس سے وابستہ ہیں مت اس سے بغاوت کیجیے
٭٭٭
ہر لمحہ سنا کرتا ہے جب ڈانٹ پدر سے
اس وجہ سے رہتاہے وہ غائب بہت گھر سے
جب ابا میاں ترچھا چلیں اپنی ڈگر سے
کیوں پیچھے نہ رہ جائیں وہ پھر اپنے پسر سے
اب اور نظر آتے ہیں بے خوف وخطر سے
بے باک ہوئے اور بھی تشہیر خبر سے
مرجھائے بہت رہتے ہیں کس بات کے ڈر سے
وہ لوٹ کے گھر آتے ہیں جس وقت سفر سے
کچھ بات ہے پہلی سی وہ برسات نہیں ہے
پوشیدہ کہاں کچھ بھی ہے بیوی کی نظر سے
وہ دور تک کر آتے ہیں جب سیر سپاٹا
بے چین بہت رہتے ہیں پھر درد کمر سے
خربوزے پہ کچھ اور ہی آجاتی ہے رنگت
سگریٹ منگاتے ہیں وہ جب لخت جگر سے
احباب مرے جیسے ہوں دل چسپ بہت ہیں 
بہلاتے ہیں وہ خوب اگر اور مگر سے
رہتے ہیں وہ اس فکر میں دروازے پہ بیٹھے
موقع جو ملے چونچ! ؔ کریں بات نظر سے
٭٭٭
چونچؔ گیاوی معرفت معراج خالد،یونس کالونی، نزد انجان شہید،آبگِلہ، گیا بہار
CHONCH GAYAVI C/O MERAJ KHALID
YUNUS COLONY NEAR ANJAAN SHAHEED
AABGILA,GAYA(BIHAR)823003
MOB:9334754862/8507854206
***
چونچ گیاوی کی گذشتہ تخلیق :قطعہ (چونچ گیاوی)

شیئر کیجیے

One thought on “دال آٹا گھر میں ہو تو پھر سیاست کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے