فلسفہ اقبالؔ کا ہر دور کی آواز ہے

فلسفہ اقبالؔ کا ہر دور کی آواز ہے

نذر شاعرِ مشرق علامہ اقبالؔ بہ مناسبت یوم اقبال

احمد علی برقیؔ اعظمی

شاعرِ مشرق کا سب سے مختلف انداز ہے
فلسفہ اقبالؔ کا ہر دور کی آواز ہے
دامنِ دل کھینچتی ہے اس طرح بانگِ درا
آج بھی سارا زمانہ گوش برآواز ہے
ایک روحانی غذا ہے اُن کا عرفانی کلام
وجد آور شاعری کا اُن کی سوزوساز ہے
تھا شعورِ فکروفن میں اک تعطل اور جمود
اُن کے نغموں کی بدولت بابِ دانش باز ہے
عالمِ اسلام کے ہے وہ دلوں پر حکمراں
جس میں مُضمر اُن کی اس مقبولیت کا راز ہے
خوابِ غفلت سے جگاتا ہے ہمیں ان کا کلام
اُن کے اندازِ بیاں کا دل نشیں اعجاز ہے
تھے وہی جس نے سنایا یہ پیامِ جاں فزا
”مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے“
تھے وہ اقصائے جہاں میں ترجمانِ زندگی
عالمِ انسانیت کو جس پہ برقیؔ ناز ہے
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :یوم اردو : منظوم تاثرات

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے