حامد امروہوی تھے وہ انسان

حامد امروہوی تھے وہ انسان

بہ یاد حامد امروہوی مرحوم

احمد علی برقی اعظمی

حامد امروہوی تھے وہ انسان
جن کی اپنی الگ تھی اک پہچان
تھے شکاگو کی آن بان اور شان
ان سے کوئی نہ تھا وہاں انجان
نعت گوئی کو ان کی کیا کہئے
جس میں تھے اپنے وقت کے حسان
ان سے بزم سخن میں تھی رونق
ان کی رحلت سے اب ہے یہ سنسان
تھی معطر مشام جاں جس سے
گلشن شاعری کے تھے گلدان
سب میں ہر دل عزیز تھے یکساں
میزباں ہو کوئی کہ ہو مہمان
ان کو ہر صنف شعر پر تھا عبور
اس میں کوئی نہیں ہے وہم و گمان
ان کی تھی ایسی شاعری جس میں
ہر کسی کے ہے ذوق کا سامان
تھے سبھی ان کے قدرداں برقی
کوئی دانا ہو یا کہ ہو نادان
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :جاں سوز ہے سب کے لیے حامد کی رحلت کی خبر

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے