فلمی دنیا کا تھے جو عز و وقار

فلمی دنیا کا تھے جو عز و وقار

شہرۂ آفاق فلمی اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے سانحۂ ارتحال پر منظوم خراج عقیدت
تاریخ وفات: ۷ جولائی ۲۰۲۱

احمد علی برقیؔ اعظمی

فلمی دنیا کا تھے جو عز و وقار
نہ ر ہے آہ اب دلیپ کمار
نامِ نامی تھا جن کا یوسف خاں
عظمت فکر و فن کا تھے معیار
سات جولائی دوہزار اکیس
بالی ووڈ کے لیے ہے تیرہ و تار
فلمی دنیا کے تاج دار تھے وہ
کوئی ہوگا نہ اب دلیپ کمار
مُلک و ملت کا تھے وہ سرمایہ
ناز کرتا تھا جن پہ ہر فن کار
”مغلِ اعظم“ ہو یا ہو وہ ”دیدار“
ان کا ہے لازوال ہر کردار
وہ جو کہتے تھے اُن کو ”ٹریجیڈی کِنگ“
اُن کی ہے دل فگار حالتِ زار
کاش مِل جاتا اُن کو بھارت رتن
ہر طرح سے تھے جس کے وہ حق دار
ہوں بلند اُن کے خلد میں درجات
مِلے ابدی وہاں پہ ان کو قرار
اُن کی رحلت کی ہے خبر برقیؔ
سارے عالم میں سُرخیٔ اخبار
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :ہو گئے رخصت جہان آب و گل سے وہ وقار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے