ہو گئے رخصت جہان آب و گل سے وہ وقار

ہو گئے رخصت جہان آب و گل سے وہ وقار

شیراز ہند جون پور کے ہر دل عزیز اور جواں سال سخنور عزیزی وقار احمد ابن محسن رضا جون پوری کے سانحہ ارتحال پر مںظوم تاثرات و اظہار تعزیت
تاریخ وفات : 5 جولائی 2022

احمد علی برقی اعظمی

ہو گئے رخصت جہان آب و گل سے وہ وقار
گلشن محسن رضا میں تھے جو مثل نوبہار
چھوٹے بھائی کی ہے رحلت حادثہ اک دل فگار
غمزدہ ہیں فرط غم سے سرفراز و افتخار
صدمہ جانکاہ ہے سب کے لیے ان کی وفات
آتے آتے آئے گا اس بےقراری کو قرار
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
برگذیدہ لوگوں میں ان کا ویاں پر ہو شمار
ان کے نیک اعمال کا ان کو ملے اجر عظیم
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمت پروردگار
ان کے غم میں مضمحل ہیں جملہ اہل جون پور
محفل شعر و ادب میں آج ہیں سب سوگوار
معترف ان کے محاسن کا ہے برقی اعظمی
ان کے گلہائے سخن سے ہیں فضائیں مشکبار
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :میں ہوں اس بزم ادب کے لطف کا منت گذار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے