میں ہوں اس بزم ادب کے لطف کا منت گذار

میں ہوں اس بزم ادب کے لطف کا منت گذار

عالمی ادبیات اردو برطانیہ کی برقی نوازی اور ان کو اس کی جانب سے عالمی ادبیات اردو لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے سرفراز کرنے پر منظوم اظہار امتنان و تشکر

احمد علی برقی اعظمی

میں ہوں اس بزم ادب کے لطف کا منت گذار
ہے جو اک برطانیہ میں اردو کی خدمت گذار
آج اس بزم ادب کے ہیں وہاں جو سرپرست
شہر لندن میں مظفر ہیں مرے نادیدہ یار
لطف کا اعجاز و نیلم بھٹی کے ممنون ہوں
جن کی ہے برقی نوازی باعث صد افتخار
صابحہ اس بزم کی جو اک مشیر خاص ہیں
ان کا بھی لطف کرم ہے باعث عز و وقار
شہر دہلی میں ہے جو اک شاعر گوشہ نشیں
گرچہ اس اعزاز کے قابل نہ تھا یہ خاکسار
پھر بھی اس کو یاد رکھا اہل علم و فضل نے
ہیں جو دنیائے ادب میں آج فخر روزگار
آج دنیا بھر میں ہیں جو بھی جہاں برقی نواز
دے جزائے خیر انھیں اس کے لیے پروردگار
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :میرؔ اقلیم سخن کے تھے حقیقی تاج دار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے