درسی کتابیں طلبا کی تعمیرِ سیرت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں: پروفیسر شہزاد انجم

درسی کتابیں طلبا کی تعمیرِ سیرت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں: پروفیسر شہزاد انجم

اکادمی برائے اردو اساتذہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ بہ اشتراک ہیومن ویلفیر ٹرسٹ، نئی دہلی کی ہفت روزہ قومی ورکشاپ اختتام پذیر

نئی دہلی ٣١/مئی ٢٠٢٢ء (پریس ریلیز) اکادمی برائے فروغِ استعدادِ اردو میڈیم اساتذہ جامعہ ملیہ اسلامیہ بہ اشتراک ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ، نئی دہلی کی جانب سے آج مؤرخہ ٣١/ مئی ٢٠٢٢ء کو ہفت روزہ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر شہزاد انجم، اعزازی ڈائریکٹر، اکادمی برائے فروغ استعداد اردو میڈیم اساتذہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے فرمائی۔ انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ جامعہ کے بانیان نے جامعہ کی ترقی و بہبود میں ایثار و قربانی کی غیرمعمولی مثال پیش کی ہے۔ ان بزرگوں کی بیش بہا خدمات کے مطالعہ سے واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے جامعہ کی ترقی کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردی تھیں۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ جس خلوص، ایمان داری اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ہمارے بزرگوں نے جامعہ کی خدمت کی ہے ہم ان کی پیروی کریں اور جامعہ کی فلاح اور اس کی ترقی کے لیے اپنی زندگی وقف کردیں۔ اختتامی اجلاس کے مہمان خصوصی جناب مولانا انعام اللہ فلاحی (کوآرڈینیٹر درسیات) مرکزی تعلیمی بورڈ، نئی دہلی نے اپنی تقریر میں شرکاے ورکشاپ کے تعاون کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی شرکاے ورکشاپ کا بیش قیمت تعاون حاصل رہے گا۔ اس موقع پر اکادمی برائے اردو اساتذہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد انجم نے شرکاے ورکشاپ کو توصیفی اسناد تقسیم کیں۔ ڈاکٹر حنا آفریں، کوآرڈینیٹر ورکشاپ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ ڈاکٹر نوشاد عالم کے ہدیہ تشکر کے ساتھ اختتامی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس قومی ورکشاپ میں جو اساتذہ، ماہرین اور رسرچ اسکالرز شریک ہوئے ان کے اسماے گرامی درج ذیل ہیں۔
محترمہ عائشہ رحمن، ڈاکٹرخالد مبشر، جناب شفیق عالم ندوی، جناب عبدالرحمن، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹرخان محمد رضوان، ڈاکٹرعلام الدین، ڈاکٹر سعود عالم، ڈاکٹر عبداللہ منیر العالم، ڈاکٹر آس محمد صدیقی، ڈاکٹر آفتاب احمد منیری، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر شہنواز حیدر، جناب اقبال حسین اور جناب محمد ضیاء المصطفیٰ۔
***
یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :اردو تعلیم و تدریس کے حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کارنامے غیر معمولی ہیں: پروفیسر شہزاد انجم

شیئر کیجیے

One thought on “درسی کتابیں طلبا کی تعمیرِ سیرت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں: پروفیسر شہزاد انجم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے