محمد علیم اسماعیل کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کا خصوصی ایوارڈ

محمد علیم اسماعیل کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کا خصوصی ایوارڈ

21 اپریل 2022
(راحیل ابنِ انجم، ناندورہ)
مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی نے محمد علیم اسماعیل کو اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ہمہ جہت خدمات پر خصوصی ایوارڈ 2020 سے سرفراز کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڑ پندرہ ہزار روپے پر مشتمل ہے۔ محمد علیم اسماعیل کا شمار زود نویس افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی تین کتابیں، الجھن، رنجش اور افسانچے کا فن زیورِ اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ محمد علیم اسماعیل کا تعلق مہاراشٹر کے علاقے ودربھ کے ایک چھوٹے شہر ناندورہ سے ہے۔ انھوں نے افسانوں کے ساتھ افسانچے اور تحقیقی و تنقیدی مضامین بھی تحریر کیے ہیں۔ آئے دن ان کی تحریریں موقر ادبی رسائل اور اخبارات میں شائع ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں ناندورہ جیسے غیر معروف شہر (ادبی حوالے سے) میں ادبی تنظیم ’فکشن ایسوسی ایشن‘ جیسے ادبی ادارے کا قیام ان کا گراں قدر کارنامہ ہے۔ محمد علیم اسماعیل کو اردو زبان و ادب کے خصوصی ایوارڑ کا اعلان ہونے پر شہرِ ناندورہ کی ادبی انجمنوں نے اور دوست احباب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں :افسانچے کا فن- ایک مطالعہ

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے