شہر گیا کے باحیات مصنفین کتب کثیرہ

شہر گیا کے باحیات مصنفین کتب کثیرہ

ڈاکٹر سیّد شاہد اقبال (گیا)

(1) ڈاکٹر محمد محفوظ الحسن
تاریخ پیدائش : 26 اگست 1944ء
جائے پیدائش : موضع میاں بیگہ (قاسمہ) ضلع اورنگ آباد (بہار)
والد : مولوی حکیم سید محمد موسیٰ قادری مرحوم
تعلیم : فاضل (فارسی) ایم اے پی ایچ ڈی (اردو)
ملازمت : سابق صدر شعبہ اردو مگدھ یونی ورسٹی، بودھ گیا (وظیفہ یاب)
تصنیفات:
ان کی اب تک 24 کتابیں (تنقیدی اور تحقیقی) شایع ہوچکی ہیں۔
غیر منقسم بہارمیں اردو کے غیر مسلم شعرا اوران کی خدمات1980 تک) (2014)، ڈاکٹر عظیم الدین احمد عظیم، عظیم آبادی۔ حیات اور شاعری (اشاعت اوّل 1984) (اشاعت دوئم 2016)، تیشہ و شیشہ (1985)، تحقیقی اور تاثراتی مضامین (1989)، تفہیم و تنقید (2007)، مناظر عاشق ہرگانوی ایک ہمہ جہت فنکار (2009)، ساحر شیوی، کوکن کا شش جہاتی فن کار (2010)، میرے خیال میں (2010)، فراز حامدی ایک اختراعی فن کار (2012)، نوشتہ محفوظ (مرتبہ) ڈاکٹر شمیم عالم (2003)، مطالعہ کے بعد (2013)، ہندی ادب اور مسلمان (2013)، تعارف و تجزیہ، تنقید (2013)،  فراز حامدی کی ہائیکونگاری ایک خصوصی مطالعہ (2013)، فراز حامدی کی سین ریونگاری ایک جائزہ (2014)، نگارشات محفوظ مرتبہ ڈاکٹر ابوالکلام (2014)، مگدھی ادب اور اردو(مرتبہ) ڈاکٹر سید شمیم الدین (2015)، عادل اسیر دہلوی کی ادبی خدمات (2015)، فراز حامدی کی تنقید پر ایک نظر (2016)، تحریریں (مضامین کامجموعہ) (2020)،
(2) معصوم عزیز کاظمی
تاریخ پیدائش : 7 جولائی 1946ء
جائے پیدائش : سبزی باغ پٹنہ
والد : ڈاکٹر اے۔آر۔کاظمی (MBBS)
تعلیم : ایم اے (سماجیات) /بی ایل (پٹنہ یونی ورسٹی)
ملازمت : I.P.S (آئی جی بہار کے عہدے سے سبک دوش /وظیفہ یاب
کتابیات:
محمد علی جوہر۔ایک عہد ساز شخصیت (2011)، اہل کمال زندہ ہیں (شخصیت نامے) (2022)،
زیر اشاعت: مضامین کا مجموعہ، تبصروں کا مجموعہ، حلف نامہ (خودنوشت)
(3) ڈاکٹر محمد منصور عالم
نام : محمد منصور عالم
ولادت: 2 نومبر 1949ء
جائے ولادت : موضع دکھنیر، ڈاک خانہ پریا، ضلع گیا
ولدیت : محمد فرزند علی مرحوم
تعلیم : ایم اے (اردو) ایم اے (فارسی) پی ایچ ڈی (اردو) مگدھ یونی ورسٹی بودھ گیا۔
ملازمت : سابق صدر شعبہ اردو، مگدھ یونی ورسٹی، بودھ گیا (وظیفہ یاب)
تصانیف:
بہار میں تذکرہ نگاری (1980)، امعان (1982)، تمیز تحریر (1985)، سخن ہائے گفتی (1993)، جرید و رنگ (2005)، شمس الرحمن کی تنقید نگاری (2007)، فروغ اقبال (2008)، کتابوں کے آگے(2011)، سخن فہمی (2014)، چند افسانوں کے جائزے (2015)، چند شاعروں کے جائزے (2016)، پروفیسر کلیم الدین احمد (2016)، اجنبی (ناول) (2017)، غالب کی فارسی مثنویاں (2018)، نظرثانی (2020)، اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنی (2021)، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماے گرامی (2021)، سودوں کی وجہ تسمیہ (2021)
(4) ڈاکٹر سید شاہد اقبال
تاریخ پیدائش : 17اپریل 1957
جائے پیدائش : قاضی ٹولہ، آرہ
ولدیت : مولوی سید زین الحق رحمانی مرحوم
تعلیم : ایم اے (اردو) ایم اے (فارسی)
بی ایڈ /پی ایچ ڈی (مگدھ یونی ورسٹی)
ملازمت : سینئر استاد گورنمنٹ سینئر سکنڈری اسکول (10+2) (حکومت بہار) (وظیفہ یاب)
ہسپورہ (اورنگ آباد)بہار
تصانیف:
وفیات مشاہیر بہار (1947 سے 1999 تک کا اشاریہ) مقدمہ از پروفیسر مختار الدین احمد آرزو (مطبوعہ 2000)، تذکرہ مہدانواں (عظیم آباد کاایک علمی وادبی مرکز) پیش لفظ از پروفیسرسید محمد طلحہ رضوی برق دانا پوری (مطبوعہ2000)، متاع حیات (مرتبہ ڈاکٹر آفتاب احمد افاقی +ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ (2007)، رموز تحقیق (تحقیقی مضامین) اشاعت اول (2015) اشاعت دوم (2017)، نشتر تحقیق (تحقیقی تاثراتی، مضامین تبصرے اور تجزیے) مقدمہ از جناب معصوم عزیز کاظمی I.P.S (مطبوعہ 2016)، انوار تحقیق (تحقیقی مضامین) (جنوری2019)، عشرت گیاوی حیات و شاعری مقدمہ از معصوم عزیز کاظمی I.P.S (دسمبر 2019)، ڈاکٹر شاہد اقبال/ قدرشناسوں کی نظر میں مرتبہ ڈاکٹر سید مسعود حسن (مطبوعہ 2022)
(5) ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی
تاریخ پیدائش : 25مارچ 1959
جائے پیدائش : موضع سملہ، قاسمہ، ضلع اورنگ آباد (بہار)
ولدیت : مولانا شاہ طیب عثمانی مرحوم
تعلیم : ایم اے (اردو) (مگدھ یونی ورسٹی) پی ایچ ڈی (رانچی یونی ورسٹی)
ملازمت : صدر شعبہ اردو انجمن کالج بھٹکل (کرناٹک) (وظیفہ یاب)
تصنیفات:
اردو شاعری میں نعت گوئی (1991) اردو کا اسلامی تناظر (1999) روشن تہذیب (1984)، روشن حیات (1985)، نظریہ ادب اورادیب (1985)، ادب کا اسلامی تناظر تعبیر و تشکیل کی نظریاتی ادب، شعراے بھٹکل کی نعتیہ شاعری، کتابوں کے رنگ وبو، افکار واقدار (طریقت ولایت)، خیابان خیال (ترتیب و تدوین)، کلیات درخشاں ابدالی (ترتیب و تدوین، مارچ 2021)، ادبی نگارشات (2012)
(6) پروفیسر ارتضیٰ کریم
پیدائش : 27اکتوبر 1959ء
جائے پیدائش : معروف گنج، گیا
ولدیت : سید شرافت کریم مرحوم
تعلیم : ایم اے (اردو) (مگدھ یونی ورسٹی) ایم فل۔پی ایچ ڈی (دہلی یونی ورسٹی)
ملازمت : ڈین فیکلٹی آف آرٹس دہلی یونی ورسٹی، دہلی
تصانیف:
بہار کا اردو ادب آٹھویں دہائی میں (1986)، عجائب قصص کا تنقیدی مطالعہ (1989)، موضوعات (تنقیدی مضامین (1989)، انتخاب کلام سوز (1991)، انتظار حسین ایک دبستان (1991)، قرۃ العین حیدر ایک مطالعہ (1998)، جوگندر پال ذکر، فکروفن (1999)، مجاز شخص اور شاعر، میرناصر دہلوی، رشید جہاں، مخاطبت 2022، باقیات سہیل عظیم آبادی، کلیات سہیل عظیم آبادی (۳جلدیں)
(7) پروفیسر شہزاد انجم
پیدائش : 16جولائی 1966ء ہزاری باغ
ولدیت : قمر نظامی مرحوم
تعلیم : ایم اے، اردو، (مگدھ یونی ورسٹی) پی ایچ ڈی (اردو)
ملازمت : صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی
تصانیف:
محمد علی جوہر (مونوگراف /2005) پروفیسر سید محمد حسنین (ساہتیہ اکادمی) (مونوگراف)، خواجہ الطاف حسین حالی (دہلی اردواکادمی) (مونوگراف)، مرزا اسداللہ خاں غالب (مغربی بنگال اردو اکادمی)(مونوگراف)، دیدہ ور نقاد گوپی چند نارنگ، اظہر عنایتی -ایک سخنور، سید احتشام حسین کی تخلیقی نگارشات -ایک مطالعہ، آزادی کے بعد اردو شاعری، اردو کے غیرمسلم شعرا و ادبا، عہد ساز شخصیت: سر سید احمد خاں، تنقیدی جہات، اردو اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی وراثت، رابندرناتھ ٹیگور:فکروفن، رابندر ناتھ ٹیگور شاعر اور دانشور، دیوان شیدا
(8) نثاراحمد صدیقی
تاریخ پیدائش : 2جولائی 1946ء
جائے پیدائش : شیو گنج محلہ /ڈہری آن سون ضلع رہتاس
ولدیت : عبدالرشید صدیقی مرحوم
تعلیم : آئی۔اے
پیشہ : تجارت
تصانیف :
سات ننھی منی کہانیاں (1976)، اورنگ آباد (بہار) میں شعروادب (1976)، شعلے بھڑک اٹھے (ڈراما) (1977)، عکس (ادبی انٹرویو) (1979)، کلاسیکی انٹی کلائمکس (افسانے) (2010)، آئینہ (ادبی انٹرویو) (2012)، آبگینے (ادبی انٹرویو) (2013)، پرتو (ادبی انٹرویو) (2014)، سلولائیڈ کی دنیا (فلمی مضامین) (2015)
(9) سید احمد قادری
تاریخ پیدائش : 11ستمبر 1954
جائے پیدائش : کلامی محلہ، اورنگ آباد (بہار)
ولدیت : بدر اورنگ آبادی
تعلیم : ایم ایس سی (علم نباتات) پی ایچ ڈی
ملازمت : شعبہ نباتات، مرزاغالب کالج گیا (وظیفہ یاب)
تصانیف: ریزہ ریزہ خواب (افسانہ /1985)، فن اور فنکار (تنقیدی مضامین /1986)، دھوپ کی چادر (افسانہ /1995)، افکارنو (تنقیدی مضامین /1996)، اردو صحافت بہار میں (2003)، پانی پر نشان (افسانہ /2005)، شاعر اور شاعری (تنقید/2007)، جائزے (تبصرے /2008)
(10) احمد صغیر
نام : محمد صغیر
تاریخ پیدائش : 21نومبر1962
جائے پیدائش : کوئیلی پوکھر محلہ گیوال بیگہ
ولدیت : محمد حنیف مرحوم
تعلیم : ایم اے پی ایچ ڈی (اردو)
ملازمت : انوگرہ میموریل کالج گیا
تصانیف:
نئی کہانی نیامزاج (1989)، منڈیر پر بیٹھا پرندہ (1995)، انّا کوآنے دو (2001)، اردو افسانے میں احتجاج (تحقیقی مقالہ) 2003، اردو افسانے کا تنقیدی جائزہ (1980کے بعد)، 2009، اردو ناول کا تنقیدی جائزہ (1980کے بعد 2015)، عطاء اللہ پالوی (مونوگرف) 2015
DR. S. SHAHID IQBAL Ph.D
At: ASTANA-E-HAQUE, ROAD NO: 10
WEST BLOCK, NEW KARIMGANJ
GAYA-823001 (BIHAR)
Mob: 09430092930/ 09155308710
E-mai:drsshahidiqbal@gmail.com
صاحب تحریر کی گذشتہ نگارش: اردو کے چند شہید شعرا و ادبا

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے