اردو کے چند شہید شعرا و ادبا

اردو کے چند شہید شعرا و ادبا

ڈاکٹر سیّد شاہد اقبال (گیا)

۱. اختر ماہ پور(خوش گلو شاعر/اساتذۂ سخن)
اصل نام : علی نواب ابن شیخ عبدالقادر
اسٹیشن ماسٹر/بیرام پور(دیناج پور) [بنگلہ دیش] 
پیدائش : یکم/دسمبر1920ء، موضع ماہ پور، ڈاک خانہ فریدپور، ضلع سیوان
شہادت : 26/مارچ1971ء
نوٹ : دیناج پور میں کنچن ندی کے پل پر شہید کردیے گئے۔
بہ حوالہ : (۱) اردوشاعری پر سقوط ڈھاکا کے اثرات
مؤلفہ خالد جاوید، صفحہ 25
(۲)تذکرہ شعرائے سارن، مرتبہ سمیع بہواروی، صفحہ 53
۲. امتیازعلی تاج (نامور اردو ادیب، ڈراما نگار، مشہور ڈرامہ انار کلی کے خالق)
پیدائش : 2/اکتوبر1900ء، دیوبند ضلع سہارن پور (یو.پی)
شہادت : 9/اپریل 1970ء
مدفن : مومن پورہ قبرستان، لاہور
بہ حوالہ : (۱) وفیات ناموران پاکستان صفحہ168
(۲)وفیات مشاہیر لاہور، صفحہ 110
مؤلفہ ڈاکٹر منیر احمد سلیچ
۳. مولوی محمدباقر والد محمد حسین آزاد (مشہور انشا پرداز)
(اردو کا پہلا شہید صحافی)
پیدائش : 1790ء، دہلی
شہادت : 14/ستمبر1857ء کے بعد
(نوٹ) : انگریزوں نے توپ میں باندھ کر شہید کردیا۔
۴. ذکی انور/ابو یونس محمد ذکی(ترقی پسند افسانہ نگار)
پیدائش : 1922ء، بہارشریف (نالندہ، بہار)
شہادت : 11/اپریل 1979ء
مدفن : ذاکر نگر قبرستان، جمشیدپور(جھارکھنڈ)
بہ حوالہ : (۱) وفیات مشاہیر بہار سلسلہ 134
مرتبہ ڈاکٹر سید شاہد اقبال
۵. رئیس امروہوی(اردو کے تاز[؟] ادیب/شاعر/قطعہ نگار/تبصرہ نگار/صحافی)
پیدائش : 12/ستمبر1914ء، امروہہ (یو.پی)
شہادت : 22/ستمبر 1988ء
تدفین : سخی حسن قبرستان، کراچی
بہ حوالہ : (۱) وفیات ناموران پاکستان صفحہ332
(۲)وفیات مشاہیر کراچی، صفحہ 144
مؤلفہ ڈاکٹر منیر احمد سلیچ
۶. شاغل قادری (شاعر، سخن ور، شاگرد اختر قادری اور
مرزا اخترحسین سروش عظیم آبادی)
پیدائش : 12/جون 1924ء، بمنڈیہہ (اوبرا) اورنگ آباد (بہار)
شہادت : 16/جولائی 1971ء
مدفن : پورینی قبرستان(ہاٹ پور) بھاگلپور
بہ حوالہ : (۱) وفیات مشاہیر بہار سلسلہ نمبر 88
مرتبہ: ڈاکٹر سید شاہد اقبال
۷. سید محمد عیسیٰ قادری(نعت گو شاعر)
پیدائش : 1914ء۔(بشارت پور، رفیع گنج، اورنگ آباد، بہار)
شہادت : 26/مارچ 1971ء
(نوٹ) : ہارڈنگ پل کے نیچے دریائے پدما (گنگا) بہ مقام پاکس(بنگلہ دیش)
۸. مصطفی زیدی (مصطفیٰ حسن زیدی) (اردو کے ممتازشاعر) [I.C.S]
شعری مجموعہ: (۱)زنجیریں (اردوقطعات1947ء) (۲)روشن گریباں (۳)شہرآذر (۴)ضیائے ساز (۵)کوہ ندا (۶)موج میری (۷)صدف صدف
ولادت : 10/اکتوبر1929ء، الہ آباد(یو.پی)
شہادت : 12/اکتوبر 1970ء، کراچی
تدفین : قبرستان میوہ شاہ /کراچی
بہ حوالہ : (۱) وفیات مشاہیر کراچی، صفحہ 278
مؤلفہ ڈاکٹر منیر احمد سلیچ
õõõ
DR. S. SHAHID IQBAL Ph.D
At: ASTANA-E-HAQUE, ROAD NO: 10
WEST BLOCK, NEW KARIMGANJ
GAYA-823001 (BIHAR)
Mob: 09430092930/ 09155308710
E-mai:drsshahidiqbal@gmail.com
٭٭٭
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں : اقبال کی وطنی شاعری کی معنویت از سید شاہد اقبال 

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے