بہ یاد ممتاز ادیب و صحافی ریاض قدوائی مرحوم

بہ یاد ممتاز ادیب و صحافی ریاض قدوائی مرحوم

بہ یاد ممتاز ادیب و صحافی ریاض قدوائی مرحوم
تاریخ وفات : ۲۷ فروری ۲۰۱۸

احمد علی برقی اعظمی

نہ رہے اُف ریاض قدوائی
یہ خبر سن کے آنکھ بھر آئی
ساتھ اُن کے نشست اور برخاست
آج بے اختیار یاد آئی
لوحِ دل پر ہیں نقش ان کے نقوش
میرے جیسے ہوں وہ بڑے بھائی
تھے صحافی بھی اور ادیب بھی وہ
ان کے اسلوب میں تھی گیرائی
دے خدا ان کی روح کو تسکین
ان کی ہو خلد میں پذیرائی
تھے وہ اِک حسنِ خُلق کا پیکر
کسر نفسی میں تھی دلآرائی
تھے وہ برقی بصد خلوص و نیاز
مظہرِ علم و فضل و دانائی
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :چل بسا ایمان دانش اس جہاں سے ناگہاں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے