’ڈاکٹر محمد ناصر علی امینی: شخصیت و خدمات‘ کی شان دار رسمِ رونمائی

’ڈاکٹر محمد ناصر علی امینی: شخصیت و خدمات‘ کی شان دار رسمِ رونمائی

 مظفر نازنین، کولکاتا

شہر نشاط کولکاتا جو علم و فن کا گہوارہ ہے۔ تعلیم و تہذیب کا مرکز ہے۔ کہتے ہیں جو ذرہ یہاں سے اٹھتا ہے وہ نیر اعظم ہوتا ہے۔ سر زمینِ بنگال کو یہ شرف حاصل ہے کہ ہندستان کے تمام noble laurates کا تعلق بنگال سے ہی ہے۔ گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور نے کہا تھا ”جب ہندستان سوتا ہے تو بنگال جاگتاہے۔“ سر زمین بنگال ادب کے لیے بہت زرخیز ہے۔ کسی شاعر نے کیا خوب کیا ہے:
ادب کی سر زمین بنگال میں شاداب ہوتی ہے * مدبر سے، محرر سے، محقق سے، صحافی سے سخنور ہے
یاشہر نشاط کولکاتا ہو، یا مضافاتی علاقےCovid-19 pandemic ہو یا Lock down یہاں پورے سال ادبی محافل کا اہتمام ہوتاہے۔ کڑاکے کی ٹھنڈ ہو یا شدت کی تپش یہاں کے ادبا و شعرا پورے سال سرگرم اور فعال رہتے ہیں۔ جس کی روشن مثال گذشتہ دنوں حاجی نگر (جو مضافاتی علاقہ ہے) میں ’ڈاکٹر محمد ناصر علی امینی: شخصیت و خدمات‘ کی رسمِ رونمائی ہے۔ حاجی نگر شہر نشاط کولکاتا سے تقریباً 50 کیلو میٹر دور مضافاتی علاقہ ہے۔ جہاں اردو بولنے والوں کی کثیر تعداد ہے۔ اس سر زمین پر ایک گراں قدر علمی و ادبی شخصیت نے جنم لیا۔ جنھیں ڈاکٹر ناصر علی امینی کے نام سے دنیا جانتی ہے۔ گذشتہ 2021 ء میں ان کا انتقال ہوا۔ ڈاکٹر وحید الحق صاحب نے ناصر علی امینی صاحب کی شخصیت، حیات اور خدمات پر مشتمل ایک کتاب  ترتیب دی ہے جس کا نام ’ڈاکٹر محمد ناصر علی امینی: شخصیت و خدمات‘ ہے۔ مورخہ 9 جنوری 2022ء کو اس کی شان دار رسم اجرا بہ دست جاوید احمد خان (ایم -ایل -اے) رادھا رانی بالیکا ودیالیہ حاجی نگر میں انجام پائی۔
بڑے ہی تزک و احتشام سے رسم رونمائی عمل میں آئی۔ جاوید خاں صاحب نے اپنی مصروفیات کے باوجود شریکِ بزم ہوکر اردو دوستی اور ادب نوازی کا بہترین ثبوت دیا۔ نظامت کے فرائض خواجہ بھائی (خواجہ احمد حسین) نے بہ خوبی انجام دیے۔ خواجہ بھائی کی بہترین نظامت میں شان دار پروگرام کامیابی سے ہم کنار ہوا۔ خواجہ بھائی کی دعوت پر راقم الحروف کو بھی شریکِ بزم ہونے کا شرف حاصل رہا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور سید انظار البشر کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ اور پھر مقررین نے پُر مغز تقاریر پیش کیں۔ رسم رونمائی کے بعد ڈاکٹر ناصر علی امینی خلد آشنائی کے لیے دعائے مغفرت ہوئی۔ اور یہ عظیم الشان پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا۔
اس ضمن میں ڈاکٹر وحید الحق صاحب کو تہہ دل سے پُر خلوص مبارکباد پیش کرتی ہوں جنھوں نے بہت محنت اور جاں فشانی سے اس کتاب کو ترتیب دے کر ادب میں گراں قدر اضافہ کیا۔ بلاشبہ کتاب نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس سے نئی نسل کو ڈاکٹر ناصر علی امینی صاحب کی شخصیت اور خدمات کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ بلا شبہ ناصر صاحب حاجی نگر ہی نہیں بلکہ مغربی بنگال کے گراں قدر علمی و ادبی شخصیت تھے۔ ہمارے اسلاف کے کارنامے کو جاننا واقعی بہت ضروری ہے۔ جو اس کتاب میں ملے گی۔
آخر میں باگارہِ ایزدی میں سجدہ ریز ہو کر دعا کرتی ہوں کہ خدا ناصر صاحب کو کروٹ کروٹ جنت بخشے۔ ان کے درجات کو بلند کرے۔ (آمین)
Mobile + Whatsapp: 9088470916
E-mail: muzaffarnaznin93@gmail.com

مظفر نازنین کی گذشتہ نگارش:آہ! ڈاکٹر کلیم عاجز! ایسا شاعر کون ہے! ایسی غزل گائے گا کون؟

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے