دوانوں کی جنت مدینے کی گلیاں

دوانوں کی جنت مدینے کی گلیاں

نثار دیناج پوری

دوانوں کی جنت مدینے کی گلیاں
بہت خوب صورت مدینے کی گلیاں

نگاہوں کی حسرت مدینے کی گلیاں
دلوں کی ہے راحت مدینے کی گلیاں

جنھیں دیکھ کر یوسفستاں ہیں حیراں
وہ شہ کار قدرت مدینے کی گلیاں

ہو کیا بات ہر پل تمھیں سوچنا ہی
بنالوں جو عادت مدینے کی گلیاں

تصور میں محفل تمھاری سجانا
ہے میری عبادت مدینے کی گلیاں

محمد کی یادیں سنبھالی ہوئیں ہیں
نشانیِ قدرت مدینے کی گلیاں

یہ مایوسی اے امت مسلمہ کیوں
ہیں جب تک سلامت مدینے کی گلیاں

نہیں چاہیے کوئی رنگیں نظارہ
فقط بخشیں عزت مدینے کی گلیاں

نثار آکے تیرے خیالوں میں واللہ
اٹھائیں قیامت مدینے کی گلیاں

نثار دیناج پوری کی گذشتہ تخلیق :خدا کے فضل سے یوں اپنا بیڑا پار کرتا ہوں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے