آبرو تھے شہر اعظم گڑھ کی اقبال سہیل

آبرو تھے شہر اعظم گڑھ کی اقبال سہیل

بہ یاد اقبال سہیل مرحوم
یوم ولادت : 7 جنوری 1884

احمد علی برقی اعظمی

آبرو تھے شہر اعظم گڑھ کی اقبال سہیل
موج کوثر نعت گوئی کا ہے جن کی شاہ کار
جملہ اصناف سخن پر تھا انھیں حاصل عبور
ندرت فکر و نظر میں تھے وہ فخر روزگار
شعر پڑھتے تھے عدالت میں بھی اکثر فی البدیہہ
شہر کے نامی وکیلوں میں بھی تھا ان کا شمار
مرجع اہل نظر ہوں کیوں نہ افکار سہیل
بحر ذخار ادب کی تھے وہ در شاهوار
یوں تو اعظم گڑھ کا ہر ذرہ ہے مثل مہر و ماہ
جس کا اک ادنا سخنور آج ہے یہ خاکسار
جس کی سوشل میڈیا پر صرف ہے اپنی شناخت
جس کی تخلیقات ہیں عرض ہنر کی یادگار
اس کے والد برق تھے اور یہ ہے برقی اعظمی
اپنے آبائی وطن کا جو بڑھاتا ہے وقار
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھ سکتے ہیں :حفیظ میرٹھی عہدِ رواں میں تھے ممتاز

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے