حفیظ میرٹھی عہدِ رواں میں تھے ممتاز

حفیظ میرٹھی عہدِ رواں میں تھے ممتاز

بہ یادِ حفیظ میرٹھی مرحوم
یوم وفات : 7 جنوری 2000

احمد علی برقی اعظمی

حفیظ میرٹھی عہدِ رواں میں تھے ممتاز
تھا ان کا رنگِ سخن اپنے عہد کی آواز

غزل ہو، نعت ہو، نظمیں ہوں یا قصاید ہوں
ہر ایک صِنف میں تھا اُن کا منفرد انداز

سب ان کو پیار سے کہتے تھے شاعرِ اسلام
تھی ان کی ذاتِ گرامی جہاں میں مایۂ ناز

تھی ان کی شاعری درسِ عمل سبھی کے لیے
تھا ان کا رنگ تغزل ضمیر کی آواز

تھے رزم گاہِ جہاں میں ہمیشہ سینہ سپر
تھی اُن کے ذہنِ رسا کی بلند تر ہرواز

جہانِ شعر میں تھے مقصدی ادب کے نقیب
دلوں پہ نقش ہے ان کے کلام کا اعجاز

تھے اہلِ دل کے دلوں پر وہ حکمراں برقی
تھا ان کا سوزِ دروں اس لیے اثر انداز
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں : بہ یادِ محسن اردو منشی نول کشور

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے