راحت اندوری نمبر مرتبہ فاروق ارگلی پر منظوم تاثرات

راحت اندوری نمبر مرتبہ فاروق ارگلی پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

راحت اندوری پہ ہے یہ خوب صورت پیش کش
ہے جو فاروق ارگلی کا کارنامہ یادگار
ان کی ہر تصنف اور تالیف ہے بے حد حسیں
جس کو حاصل ہے جہان فکرو فن میں اعتبار
پیش کرتا ہوں انھیں اس کے لیے میں تہنیت
ہیں جو بحر شاعری کی ایک در شاہوار
ان کی تحرروں کے ہیں مداح ارباب نظر
ان کی خدمات ادب ہیں باعث صد افتخار
اردو کی ترویج اور تشہیر میں سرگرم ہیں
دے جزائے خیر انھیں اس کے لیے پروردگار
ان کے ادبی کارناموں کا نہیں کوئی جواب
اپنی ادبی کاشوں سے ہیں وہ فخر روزگار
قدداں ہے کاوشوں کا ان کی برقی اعظمی
راحت اندوری ہہ ہے یہ کام ان کا شاندار

یاد رفتگاں : بہ یاد شہرہار ملک سخن راحت اندوری
احمد علی برقی اعظمی

راحت اندوری تھے ایسے شاعر جادو بیاں
مٹ نہیں سکتے کبھی جن کے نقوش جاوداں
آج جن کے غم میں ہے دنیائے اردو سوگوار
ہرطرف بکھرے ہوئے ہیں ان کی عظمت کے نشاں
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
شبنم افشانی کرے ان کی لحد پر آسماں
رونق بزم سخن تھے جرات اظہار سے
ان کی اردو شاعری ہے بے زبانوں کی زباں
عہد حاضر کے تھے وہ اک شاعر ہردل عزیز
اپنی تھے زندہ دلی سے وہ دلوں پر حکمراں
گلشن اردو میں ان کی ذات تھی مثل بہار
ان کے جانے سے یکایک آگئی فصل خزاں
ان کی غزلوں سے عیاں ہے زندگی کا سوز و ساز
صفحہ تاریخ پر جس سے رہیں گے ضوفشاں
عہد حاضر کے تھے وہ اک شاعر روشن ضمیر
جس سے ان کی شخصیت تھی مرجع دانشوراں
ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دل درد آشنا
غم زدہ ہیں ان کی رحلت سے سبھی پیروجواں
تھا جو کل تک رزم گاہ زیست میں سینہ سپر
اس کی کورونا وائرس نے لے لی برقی آج جاں
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں :غالبِؔ شیوہ بیاں تھے مُحسنِ اردو زباں

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے