کل اتر دیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد

کل اتر دیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد

اردو زبان کو بچانے کے لیے اپنے بچوں کو اردو زبان پڑھانا ضروری ہے: مقررین و دنشواران کا اظہارِ خیال

”ادبی تنظیم بزم شعراۓ سیمانچل“ کے زیراہتمام تیسرا سالانہ تعلیمی، ثقافتی و قومی یکجہیتی کل اتردیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس مغربی بنگال کے ضلع اتردیناج پور، بلاک اسلام پور، گرام پنچایت پنڈت پوتا 2 کے گلاب پاڑہ بازار عمل جھاڑی میں پچھلے 26 دسمبر 2021 بروز اتوار، دن کے 10 بجے سے منعقد ہوا. اسی موقع سے مختصر پیمانے پر وجدان کتاب میلہ بھی لگایا گیا ۔
اس تعلیمی و ثقافتی مشاعرہ و کانفرنس میں شریک مہمان مقررین حضرات نے فروغ اردو اور تعلیم پر کافی بہترین انداز میں قوم کو پیغام دیا. تعلیمی بیداری کی ضرورت اور اردو کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی. مقررین میں جناب ڈاکٹر عزیر احمد صاحب، اسلام پور کالج، جناب ڈاکٹر شہنواز عالم صاحب اسلام پور کالج، جناب چودھری قیصر امام صاحب ایڈوکیٹ، مولانا گلزار ثقافی صاحب ڈائریکٹر البدر ٹراویلس، جناب ماسٹر طیب فرقانی صاحب، جناب محمد طارق عزیز صاحب، جناب جاوید احمد صاحب ضلع پریشد، جناب مفتی کمال الدین صاحب،
جناب ارشاد خان صاحب آزاد کمیٹی لودھن ،جناب پروفیسر قیصر عالم صاحب، جناب ناظم شریف صاحب ایڈوکیٹ کا نام شامل ہے.
نظامت کی ذمہ داری محمد افتخار سدا ( استاذ) صاحب نے بڑے حسن و خوبی کے ساتھ نبھائی.
دوسری نششت: کل اتردیناج پور مشاعرہ
” کل اتر دیناج پور مشاعرہ“ میں جن شعراۓ کرام نے اپنی اپنی غزلوں کے سہارے قوم کو نیا پیغام دیا، ان میں جناب نثار دیناجپوری صاحب، جناب شہباز مظلوم پردیشی صاحب، ڈاکٹر جناب مبارک علمی صاحب پریس رپورٹر، جناب محسن دیناجپوری صاحب، جناب مجاہد الاسلام مجاہد صاحب، جناب چودھری قیصر امام صاحب ایڈوکیٹ، جناب جہانگیر داور صاحب کے نام شامل ہیں. مشاعرے کی صدارت چودھری قیصرامام صاحب نے کی. اور نظامت کی ذمہ داری عبدالواحد مخلص نے نبھائی. اس کے علاوہ وجدان نیشنل اسکول کے بچوں کو انعامات دیے گٸے. کٸی کتابوں کی رسم اجرا و رسم رو نمائی بھی انجام پائی ”سیمانچل نمبر“ (محسن دیناجپوری) کی رسم اجرا، مٹھی بھر زمین (قیصر امام ) کی رسم اجرا، فتاوی فتاویٰ رضویہ (مفتی کمال الدین اشرفی) کی رسم رونمائی، کتاب پیام حضور رفیق ملت (محسن دیناج پوری)، سالنامہ پیام روحانی کی رسم رونمائی، رسم اجرا بنگال اور اسلام اور آخر میں وجدان نیشنل اسکول کے وجدان کلینڈر کی بھی رسم اجرا ادا کی گئی۔
اس علمی و کتابی پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ سامعین میں اہل علم و دانش کی تعداد اچھی خاصی موجود تھی۔
ہم جناب محسن دیناج پوری کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور پروگرام کے کنوینر کی حیثیت سے بھی ہم سب ان کے جذبوں کو سلام کرتے ہیں. ساتھ ہی ساتھ وجدان نیشنل اسکول کے اساتذہ ماسٹر عبدالصمد بابو، ماسٹر اشتیاق عالم، ماسٹر غلام سرور، ماسٹر نوشاد عالم، ماسٹر معراج عالم صاحبان نے بھی اس پروگرام کامیابی میں اہم رول نبھایا اور مہمانوں کی ضیافت میں لگے رہے۔ ٹھیک 4.30 منٹ پر کنوینر مشاعرہ محسن دیناج پوری نے تمام احباب کے شکریہ کے ساتھ اختتام کا اعلان کیا اور 2022 کے 26 دسمبر کو چوتھا سالانہ مشاعرہ کے انعقاد کا بھی اعلان کردیا گیا۔
از: عبدالواحد مخلص

وجدان کتاب میلہ اور کُل اتر دیناج پور مشاعرہ کا انعقاد

شیئر کیجیے

One thought on “کل اتر دیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے