شاعر خوش فکر و خوش گفتار تھے جون ایلیا

شاعر خوش فکر و خوش گفتار تھے جون ایلیا

بہ یاد جون ایلیا بہ مناسبت یوم پیدائش 
یوم پیدائش: 14 د سمبر 1931

احمدعلٕی برقی اعظمی

شاعر خوش فکر و خوش گفتار تھے جون ایلیا
ترجمان کوچہ و بازار تھے جون ایلیا
ان کی غزلوں سے عیاں ہے سرد و گرم روزگار
مظہر شیرینی گفتار تھے جون ایلیا
ان کی اپنی شخصیت تھی نازش بر صغیر
اہل دانش کے معین و یار تھے جون ایلیا
روشنی کی اک کرن ہے ان کا معیاری کلام
سربسر اک مطلع انوار تھے جون ایلیا
نام سے ہے ان کے روشن آج امروہہ کانام
داد اور تحسین کے حق دار تھے جون ایلیا
جن کی دنیائے ادب میں آج ہر سو دھوم ہے
ایک ایسے زندہ دل فنکار تھے جون ایلیا
آپ بیتی ان کی جگ بیتی کی ہے زندہ مثال
گوہر گنجینہ افکار تھے جون ایلیا
ظاہر و باطن تھا جن کا اہل دل پر آشکار
ایک ایسے صاحب کردار تھے جون ایلیا
ہے مشاہیر ادب میں آج کے ان کا شمار
جس سے برقی سرخی اخبار تھے جون ایلیا
***
آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں : احمد علی برقی اعظمی: ایک ہمہ جہت شخص، ایک بے مثال فن کار

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے