معروف افسانہ نگار ڈاکٹر اطہر مسعود ” کارواں" کے جنرل سیکریٹری منتخب

معروف افسانہ نگار ڈاکٹر اطہر مسعود ” کارواں" کے جنرل سیکریٹری منتخب

رام پور۔ ( ذیشان مراد علیگ ) معروف ادبی تنظیم کارواں کا ایک خصوصی اجلاس تنظیم کے خزانچی ناصر خاں علیگ کی رہائش گاہ” پھول منزل" چوک محمد سعید خاں پر منعقد ہوا۔ جس میں تنظیم کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود رہے۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے معروف افسانہ نگار ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں کو کارواں کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شوکت علی خاں ایڈوکیٹ کی وفات کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں اردو افسانے کا ایک معتبر نام ہے۔ انھوں نے افسانوں کے علاوہ تحقیق و تنقید میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ علاوہ ازیں انھیں اشاریہ سازی میں بھی ملکہ حاصل ہے۔ کارواں کے اراکین نے جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ تنظیم کو ترقی کے مدارج طے کرانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر ایس فضیلت، ماسٹر اسرار احمد، عتیق جیلانی سالک، ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں، انجینئر اطہر اللہ خاں، مظفر اللہ خاں، محمد مسلم غازی، نعمان غازی، رضوان احمد صدیقی، شاہد علی خاں، ناصر خاں علیگ، صدام حسین صدیقی وغیرہ موجود رہے.

معروف افسانہ نگار ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں پر لاہور یونیورسٹی میں تحقیق

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے