نہ پایا نقص کوئی بھی کسی کردار کے پیچھے

نہ پایا نقص کوئی بھی کسی کردار کے پیچھے

نثار دیناج پوری

نہ پایا نقص کوئی بھی کسی کردار کے پیچھے
پڑی تھی گرچہ دنیا آپ کے گھربار کے پیچھے

وہی اول وہی آخر کا پیارا فلسفہ سمجھو
"صفیں باندھے کھڑے ہیں انبیا سرکار کے پیچھے"

نبی نے کیوں زیارت کی خدا کی تم نہیں سمجھے؟
ہوئے ہیں راز افشا لاکھوں اس دیدار کے پیچھے

ہزاروں رازِ سربستہ ملیں گے ڈھونڈ کر دیکھو
کلام پاک کی ہر آیت شہکار کے پیچھے

فقیری میں شہنشاہی کا حاصل ہو مزہ جس کو
پڑے کیا وہ ریال و درہم و دینا کے پیچھے

نبی کے عشق کی دولت سے ہے سرشار میرا دل
پڑوں میں کیوں ریال و درہم و دینار کے پیچھے

زمین و آسماں قربان اس نورانی دستے پر
صحابہ چل رہے ہیں احمدِ مختار کے پیچھے

نثاراتنی حسیں نعتیں جو پڑھتا ہے وہ کہتا ہے
نبی کا عشق پنہاں ہے ترے اشعار کے پیچھے

نثاردیناج پوری کی گذشتہ تخلیق : خواہش ہے لکھوں خامۂ طوبی سے کبھی نعت

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے