یادیں جب ہوگئیں سب درد جگر میں تبدیل

یادیں جب ہوگئیں سب درد جگر میں تبدیل

محسن دیناج پوری
ڈائریکٹر: وجدان نیشنل اسکول گلاب پارہ بازار اسلام پور مغربی بنگال

یادیں جب ہوگئیں سب درد جگر میں تبدیل
سارے منظر بھی ہوئے ایک نظر میں تبدیل

جب تجھے سوچنے لگتا ہوں میں تنہائی میں
عزم ہوجاتے ہیں سب درد جگر میں تبدیل

پاس آتے ہی میاں کچھ یہ کھنکتے سکے
ہوگئے سارے ترے عیب ہنر میں تبدیل

ہم تو اس دور کے بچے ہیں جناب والا
عیب جس دور میں ہوتے ہیں ہنر میں تبدیل

ہند کے سارے خبر ساز ادارے اب تو
جھوٹ کو کر دیتے ہیں سچی خبر میں تبدیل

آج ہر کوئی جسے پودا سمجھتا ہے یہاں
ہوگا اک روز وہی ایک شجر میں تبدیل

دل لگا کر ذرا محنت تو کرو اے محسن
ہو ہی جائے گی کسی دن وہ ثمر میں تبدیل

محسن دیناج پوری کی گذشتہ تخلیق :جہاں کا یہ نقشہ بنانے سے پہلے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے