کلچرل قونصلر اسلامی جمہوری ایران، نئی دہلی سے حافظ محمد ہاشم قادری  کی ملاقات

کلچرل قونصلر اسلامی جمہوری ایران، نئی دہلی سے حافظ محمد ہاشم قادری کی ملاقات

(پریس ریلیز 13 نومبر 2021 بروز سنیچر، نیو دہلی)

مشہور مضمون نگار حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (جمشید پور) کو ایرانی کلچرل قونصلر نیو دہلی کے آفس سے قاری یاسین صاحب کا فون آیا، انھوں نے ایرانی کلچرل قونصلر میں مختلف موضوعات پر خطاطی کے مقابلوں کے بارےمیں بتایا، ساتھ ہی ملاقات کی خواہش ظاہر کی، ١٢ نومبر بروز جمعہ ملاقات کا وقت طے ہوا، دہلی چھتر پور کی "پارے والی مسجد" ( جس میں ایک ہی مسجد میں دوامام ہیں، نیچے کے حصہ میں حضرت مولانا غلام رسول خان نوری صاحب اما مت کرتے ہیں اوپر کی منزل پر دوسرے امام حضرت مولانا مفید رضا نماز پڑھاتے ہیں کچھ بعید نہیں تیسری منزل تعمیر ہو اور تیسرے امام بھی نماز الگ پڑھانے لگیں؟, وقف پراپرٹی والی مسجد میں ایک ہی مسلک کے دو امام امامت کر رہے ہیں ،اللہ خیر فرمائے آمین،)
میں نمازِ جمعہ ادا کر کے بذریعہ میٹرو ایرانی کلچرل ہائوس پہنچے، انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کیونکہ دفتر میں طے شدہ وقت ٣ بجے سے تین منٹ پہلے پہنچ گئے.
جہاں ڈاکٹر محمد علی ربانی کلچرل قونصلر سے ملاقات ہوئی، زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم، اس لیے ایک دوسرے سے گفتگو کرنے کے لئے ترجمان کی ضرورت پڑی اور مترجم قاری یاسین صاحب کے ذریعے تقریباً ٢٢منٹ بہت کار آمد باتیں ہوئیں (جلدی تفصیلی مضمون میں پیش کی جائیں گی ان شاءاللہ تعالیٰ) بہت محبت سے پیش آئے اور کئ تحفوں اور کتابو ں سے نوازا۔ حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی کی کتابوں کو طلب کیا اور حضرتِ علی کرم اللہ وجہہ الکریم پر آپ کے مضامین کو طلب کیا اور کہا کہ ان کے یہاں سے شائع ہونے والے رسالے میں شائع کرنے کا وعدہ کیا-
عن قریب جو پروگرام ہے اس کی تفصیل یہ ہے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے.
جیسا کہ آپ جانتے ہیں ایران کلچرہاؤس ایک علمی ادارہ ہے جس میں علمی، ادبی اور ثقافتی تقاریب کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ سیمنار، سپوزیم، علمی مذاکرہ اس ادارہ کی امتیازی شان سمجھے جاتے ہیں۔ ادارہ کی جانب سے ۲۲ سالوں سے کل ہند مسابقات قرآنی کا انعقاد ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ۔خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک ہندستان کے درس نظامی میں فارسی زبان بھی شامل ہے لیکن کچھ دل چسپی کم دیکھی جارہی ہے، اسی کے تعلق سے ایران کلچرہاؤس نئی دہلی، فارسی زبان وادب کو فروغ دینے کی غرض سے سعدی ایوارڈ کا انعقاد کررہا ہے۔ مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ ہندستان کے فارسی اساتذہ سے شرکت کی گزارش ہے۔ فارسی زبان کے تجربہ کار اساتذہ کو خصوصی انعام سے نوازاجائے گا۔ جو حضرات فارسی میں بات کرسکتے ہوں ۔گلستان بوستان کے اشعاربھی پڑھ سکتے ہوں۔ اپنا تعارف فارسی زبان میں کراسکتے ہوں یا فارسی زبان میں کوئی علمی اور تحقیقی کارنامے یا تحقیقی متن جیسی خدمات انجام دیں ہوں۔ اپنی تین یا چار منٹ کی ایک ویڈیو بنا کر ہمارے اسی نمبر پر ارسال کرسکتے ہیں۔ اس میں عمر کی کوئی قید نہیں۔ منظوری کے بعد شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ان شاء اللہ-
علما حضرات اور طلبا کو اس میں حصہ لینا چاہیے.

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے