دہلی میں شعر و ادب کا پاسباں ہے اردو گھر

دہلی میں شعر و ادب کا پاسباں ہے اردو گھر

انجمن ترقی اردو ہند سے وابستہ اردو گھر، نئی دہلی کی خدمات اور ادبی سرگرمیوں پر منظوم تاثرات

احمد علی برقیؔ اعظمی

دہلی میں شعر و ادب کا پاسباں ہے اردو گھر
جس کی مطبوعات سے سب ہو رہے ہیں بہرہ ور
وہ ادارہ جس کے تھے بابائے اردو سربراہ
آسمانِ علم و دانش پر تھا برسوں جلوہ گر
اُن کی یہ علمی وراثت آج تک ہے برقرار
جس کے ہیں دنیائے اردو میں کئی لعل و گُہر
اردو کی ترویج میں یہ انجمن ہے تیزگام
جس سے دنیا بھر میں ہیں اربابِ دانش باخبر
ہے سوا سو سال سے یہ ناشرِ اردو زباں
جس کی بزم آرائیاں ہیں مرجعِ اہلِ نظر
اردو کی آواز ہے اس کا جریدہ ہفتہ وار
دنیا بھر کی مُشتہر کرتا ہےجو ادبی خبر
ایک مدت تک خلیق انجم بھی تھے اس کے مدیر
معترف خدمات کے ہیں جن کی اربابِ نظر
اطہر فاروقی اس کے ناظم اعلا ہیں آج
چاہتے ہیں وہ بڑھائیں اور اس کا کَر و فَر
باری ثاقب بھی ہیں اس کے ایک دیرینہ رفیقِ
ان کی بھی خدمات سے ہے یہ ادارہ بہرہ ور
مستحق ہیں داد کے اس کے سبھی رفقائے کار
اس ادارے میں ہے شامل جن کا بھی خونِ جگر
اس سے برقیؔ اپنی ہوں آیندہ نسلیں فیضیاب
قائم و دایم رہے یہ نخلِ دانش کا ثمر
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی ملاحظہ فرمائیں :ہے ضروری اک موقر زندگانی کے لیے

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے